ETV Bharat / sports

راہل دراوڑ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل تھا: شعیب اختر - akhtar on dravid

پاکستان کے سابق تیزگیندبازشعیب اختر نے کہا کہ 'راہل دراوڑ ایک مشکل اور پرعزم بلے باز تھے، میرے لئے انہیں آؤٹ کرنا مشکل تھا۔'

راہل دراوڑ کے سامنے گیند بازی کرنا سب سے مشکل :شعیب اختر

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 7:53 AM IST

پاکستان کے اپنے وقت کے تیز گیند بازاور راولپنڈی ایکسپریس سے معروف شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے خلاف اپنے کیریئر کے دوران مسٹر وال کے نام سے معروف راہل دراوڑ کے سامنے گیند بازی کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔

حالانکہ سابق ​​گیندباز کا مقابلہ بھارت کے سب سے بڑے بلے بازوں جیسے محمداظہر الدین، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن ، ​​سورو گنگولی ، راہل دراوڑ ، ایم ایس دھونی سے ہوا تھا۔ لیکن جس بلے باز نے انہیں سب سے زیادہ تکلیف دی وہ کوئی اور نہیں بلکہ تجربہ کار راہل دراوڑ تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کیسے پاکستان کے کھلاڑی دراوڑ کے لئے منصوبے بناتے تھے جہاں انہوں نے اس کے بارے میں ایک داستان بیان کی۔

شعیب اختر نے سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کے ساتھ ان کے یوٹیوب شو 'آکاش وانی' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر کوئی بیٹسمین راہل دراوڑ کی طرح کھیلتا ہے تو ہم اسے لمبی گیند کرتے تھے۔ اسٹمپ کے قریب ہم بیٹ اور پیڈ کے بیچ گیپ کو نشانہ بناتے ہوئے گیند کو پیڈ پر ہٹ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔'

اختر نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی اور میں نے کہا کہ 'راہل دراوڑ میں کافی وقت لگے گا اور آج جمعہ کی رات ہے۔ آفریدی نے کہا کہ کچھ اچھی گیندیں کرنے سے ان کی وکٹ کو جلدی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ۔ راہل دراوڑ ایک مشکل اور پرعزم بلے باز تھے۔ میرے لئے انہیں آؤٹ کرنا مشکل تھا۔ وہ میرے خلاف آسانی سے کھیلتے تھے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جسپریت بمرا ایک باصلاحیت بولر ہیں لیکن ان کے بالنگ کے مشکل ایکشن کی وجہ سے ان کے لئے تمام فارمیٹ میں کھیلنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمرا اور ان کے کپتان کو بہت محتاط رہنا ہوگا۔

شعیب اختر نےکہا کہ یہ بمرا ہمت و جرات ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وہ بہت محنتی اور پرعزم بولر ہیں۔

انہیں معلوم ہے کہ انہیں کہاں جانا ہے ، لیکن کیا اس طرح کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی پیٹھ جسم پر دباؤ کو برداشت کرپائے گی۔بمراہ نے 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 25.21 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی سال کے آخر میں جب ٹیم انڈیا نے پہلی بار آسٹریلیا کو ان کی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ اس وقت ٹیم کی فتح کا ہیرو وہی تھے۔

انہوں نے 4 ٹیسٹ میں 17 کی اوسط سے 21 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ بمراہ نے اب تک 14 ٹیسٹ میچوں میں 20.33 کی اوسط سے 68 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس بولر نے 64 ون ڈے میچوں میں 104 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.