ETV Bharat / sitara

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری - اداکارہ صبا قمر

لاہور کی مجسٹریٹ عدالت نے پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف عدالت میں مسلسل غیر حاضر ہونے پر گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ دونوں اداکار پر لاہور کی ایک تاریخی مسجد میں اپنے رقص کی ویڈیو شوٹ کرنے کے خلاف درج مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 2:02 PM IST

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ ان کے مسلسل غیر حاضر ہونے پر جاری کیے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

گذشتہ برس لاہور پولیس نے قمر اور سعید کے خلاف لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان کی بے حرمتی کے لیے قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ دفعہ 295 کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا، لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایف آئی آر کے مطابق دونوں نے مسجد کے سامنے رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی تھی۔ پاکستانی عوام نے بھی اس واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

صوبہ پنجاب کی حکومت نے اس سلسلے میں دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف بھی کیا تھا۔ قمر اور سعید نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد معافی بھی مانگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.