ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو اپنی اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن چار برس قبل نائب صدر کی حیثیت سے جس طرح ایران سے متعلق پالیسی پر عمل کرتے تھے، اسی طرح اب صدر بننے کے بعد بھی نرم رویہ رکھیں گے۔
حسن روحانی نے کہا کہ 'اگر ایران اور امریکہ کوئی نئی راہ تلاش کریں گے تو یہ کئی سارے معاملات اور مسائل کا بہت بڑا حل ہوسکتا ہے'۔
- امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی:
بتادیں کہ سابق صدر بارک اوبامہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اس صورت حال کی وجہ سے دونوں فریقوں کو رواں برس کے شروع میں جنگ کی نفسیات میں مبتلا ہونا پڑا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں سے ایک طرفہ طور پر 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبرداری شامل تھی، جس نے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کے بدلے میں ایران کی یورینیم کی افزودگی کو محدود کردیا تھا۔
اس کے بعد ٹرمپ نے ایران پر عائد پابندیوں کو بڑھا دیا، جس کی وجہ سے ملک کی معیشت کو تباہ اور اس کی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوگئی تھی۔