ETV Bharat / entertainment

Rape Case Against Adil Khan راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج - کرناٹک اردو نیوز

میسور میں ایک ایرانی طالبہ نے راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ Rape Case Against Rakhi Sawants Husband Adil

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 2:11 PM IST

میسور: اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کے خلاف ایران سے میسور پڑھنے کے لیے آئی ایک طالبہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں عادل خان درانی پر جنسی زیادتی، دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اس شکایت کی بنیاد پر میسور کے وی وی پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عادل کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376، 417، 420، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایرانی طالبہ نے بتایا کہ میں عادل خان کو گذشتہ 5 برسوں سے جانتی ہوں۔ اس نے بتایا کہ میں میسور میں ڈاکٹر آف فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے آئی تھی۔ ایرانی لڑکی عادل سے ڈیزرٹ لیب فوڈ میں ملی تھی عادل اس فوڈ آوٹ لیٹ کا مالک تھا، آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان تعلقات بڑھ گئے۔

ایرانی طالبہ نے عادل خان پر الزام عائد کیا کہ عال نے شادی کا فریب دے کر میسور کے ایک اپارٹمنٹ میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ایرانی لڑکی نے پانچ مہینے قبل جب عادل سے شادی کرنے کو کہا تو عادل نے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ طالبہ کہا کہ جب اس نے عادل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی تو عادل نے اسے دھمکی دی کہ اگر وہ پولیس میں شکایت کرتی ہے تو وہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردے گا۔ ایرانی طالبہ کے مطابق عادل نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ چند ماہ قبل اداکارہ راکھی ساونت اور عادل خان درانی کی شادی ہوئی تھی۔ اس سے قبل راکھی ساونت نے بھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف مہاراشٹر کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ یاد رہے کہ راکھی ساونت نے عادل پر مارپیٹ اور دوسری لڑکیوں کے ساتھ افیئر کا الزام لگایا تھا اور اب عادل پر ریپ کا بھی مقدمہ درج ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Adil Khan Durrani arrested: راکھی ساونت کی شکایت پر پولیس نے ان کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.