ETV Bharat / city

Condolences On General Bipin Rawat Death :جنرل بپن راوت کی موت پر جموں و کشمیررہنماؤں کا رد عمل - کُنور ہیلی کاپٹر حادثہ

تمل ناڈو کے کُنور میں ویلنگٹن آرمی سینٹر کے قریب انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار Chopper Crash ہوگیا جس میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے

جنرل بپن راوت
جنرل بپن راوت
author img

By

Published : Dec 8, 2021, 10:59 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزراء اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دیگر سیاسی لیڈران نے بدھ کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے Helicopter crash میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت CDS Gen Bipin Rawat، ان کی اہلیہ اور دیگر دفاع افسران کے ہلاکت پر صدمے کا اظہار کیا۔

ٹویٹ
ٹویٹ
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'قوم نے اپنے ایک بہادر بیٹے کو کھو دیا ہے۔اُن کا کہنا ہےکہ 'تمل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کی موت پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ قوم اپنا ایک بہادر بیٹا کھو چکی ہے۔ میری دعائیں غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔'
ٹویٹ
ٹویٹ

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وجے کمار نے بھی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا ہے' سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر افسران/ سپاہیوں کے ایک بدقسمت فضائی حادثے میں اچانک انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میں تمام رنکس (پولیس) کے ساتھ سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔'

ٹویٹ
ٹویٹ
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں مرحوم کی روح کے لیے سکون کی دعا کی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 'آج کے اوائل میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے جنرل راوت اور دیگر کے اہل خانہ سے تعزیت۔ ان کی روح کو سکون ملے۔'ایک ٹویٹ میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اس واقعے کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیا ہے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ "ایک خوفناک سانحہ،سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔'

یہ بھی پڑھیں:CDS Bipin Rawat Profile Interesting Facts: جنرل بپن راوت کے خاص کارنامے اور حصولیابیاں

سابق وزیر اور چیئرمین پیپلز کانفرنس سجاد گنی لون نے ایک ٹویٹ میں سی ڈی ایس راوت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ٹویٹ
ٹویٹ
اُنہوں نے کہا کہ 'ایک خوفناک سانحہ۔ سی ڈی ایس مسٹر بپن راوت کی موت پر دلی تعزیت۔'جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر غلام احمد میر نے بھی بھارت کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر کی موت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:History of Air Crashes in India: بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثوں پر ایک نظر

میر نے کہا کہ 'راوت کی موت واقعتاً قوم کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ جنرل راوت کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے میری گہری تعزیت ہے۔'
میر نے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون اور سوگوار خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لیے دعا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.