ETV Bharat / city

Fire Incidents in Kashmir: فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کروانا وقت کی اہم ضرورت - کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ کے تین ہفتوں کے دوران کشمیر میں سو سے زائد آگ کی وارداتیں پیش آئیں۔ More than 100 fire incidents in Kashmir during three weeks of March

Fire Incidents in Kashmir
Fire Incidents in Kashmir
author img

By

Published : Mar 23, 2022, 2:20 PM IST

موسم سرما کے دوران کشمیر وادی میں جہاں متعدد آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے وہیں رواں برس کے مارچ مہینے کے پہلے ہی ہفتے میں آگ کی کئی وارداتیں پیش آئیں جن میں کروڑوں روپے کی مالیتی جائیدادیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ Incidents of fire in Kashmir Valley during winter۔ حال ہی میں پارم پورہ اور بٹہ مالو علاقے میں آتشزدگی کے واقعات میں کئی رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔ بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ میں آگ کی ہولناک واردات سے ہسپتال کی تیسری منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 20 مارچ کو کپوارہ ضلع کے گنائی محلے میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 5 رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔ Fire Incidents in Kashmir

فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کروانا وقت کی اہم ضرورت

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ کے تین ہفتوں کے دوران کشمیر میں سو سے زائد آگ کی وارداتیں پیش آئیں۔ More than 100 fire incidents in Kashmir during three weeks of March۔ آگ لگنے کے ان واقعات کے پیچھے اگرچہ کئی وجوہات کار فرما ہیں لیکن اکثر حادثات کی وجہ شارٹ سرکٹ اور ایل پی جی گیس سلینڈر بتایا جاتا ہے۔ بیشتر تعمیرات میں لکڑی کے زیادہ استعمال اور اس پر پالش اور رنگ و روغن سے آگ مزید خطرناک اور بھیانک شکل اختیار کرتا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر تعمیرات بناتے وقت آگ کے تحفظ سے متعلق قانون وضع تو ہیں لیکن رہائشی مکانات، تجارتی عمارتوں، صنعتی یونٹ، اسکولز حتیٰ کہ سرکاری دفاتر اور ہسپالوں میں بھی آگ سے بچاؤ کی خاطر انتظامات کے نام و نشان ہی کہیں نظر نہیں آتے ہیں اور نہ ہی آگ بجھانے کے آلات کہیں نصب کیے دکھائی دے رہے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈویژنل آفیسر تصدیق احمد شاہ کہتے ہیں کہ 'محکمہ اپنے طور پر فائر آڈٹ عمل میں تو لاتا ہے۔ جب کہ آگ کے بچاؤ کی خاطر وقت فوقتا ہدایات بھی جاری کرتا ہے لیکن سرکاری سطح پر تعمیرات بناتے وقت رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں نہیں لائی جاتی ہے۔' Divisional Fire Officer on Fire incidents in Kashmir

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر اکثر شاپنگ مالز، سرکاری دفتر اور ہستپالوں میں بھی آگ سے بچنے کا بنیادی ساز وسامان ہی میسر ہی نہیں ہیں اب اگر کسی جگہ آگ پر قابو پانے کے لیے آلات موجود بھی ہیں تو وہ بے کار پڑے ہیں کیونکہ جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے ان آلات کو استعمال میں ہی نہیں لیا جاتا ہے۔ اس بیچ آگ بجھانے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو گنجان آبادی والے علاقوں میں تنگ گلیوں اور کئی مقامات پر پانی کے وسائل کی عدم موجودگی سے مشکلات کا بھی سامنا رہتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Fire Incident In Ukhral Area Of Ramban: آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم چار رہائشی مکان خاکستر

تصدق احمد شاہ نے کہا کہ 'فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر، آگ کی بڑھتی وارداتوں کو روکنے اور لوگوں کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ایجنسیز کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں نہ صرف نجی تعمیرات بلکہ سرکاری دفاتر اور ہسپتالز میں بھی فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.