ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں بارشوں کے بعد خشک موسم کی پیش گوئی - کشمیر میں خشک موسم کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Dry weather forecast in Kashmir

کشمیر میں بارشوں کے بعد خشک موسم کی پیش گوئی

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 1:20 PM IST

سری نگر: ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 اکتوبر تک موسم کی یہی صوتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔ Dry weather in Kashmir

ادھر وادی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشیں ہوئیں اس دوران سری نگر میں 1.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 6.2 ملی میٹر، پہلگام میں سب سے زیادہ 8.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 0.6 ملی میٹر اور کپوارہ میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بیشتر مقامات پر کمی درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: North West Weather اگلے چوبیس گھنٹے میں شمال مغرب میں موسم صاف ہونے کا امکان

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.