سرینگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کہ ضلع اور بلاک سطح پر منعقد کیے جارہے ہیں ہیلتھ میلوں سے لوگوں کو بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھانا چائیے۔ انہوں نے کہا اس طرح کے کیمپس سے عام لوگ نہ صرف مختلف بیماریوں، ان کے علاج اور بچاؤ سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں بلکہ مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی صحت سے متعلق نئی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کر کے استفادہ کر سکتے Central Sponsored Health Schemes In J&K ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔DHSK Press Conference In Srinagar
مزید پڑھیں:
- Special Wards For Senior Citizens: جموں وکشمیر کے سینیئر شہریوں کی پوری طرح سے دیکھ بھال کی جائے گی، منوج سنہا
- Aids Cases In J&K: جموں و کشمیر میں 5 ہزار سے زائد افراد ایڈز سے متاثر
ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے پریس کانفرس کے دوران محکمہ صحت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔وہیں مختلف اضلاع میں ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کے زیر نگرانی چل رہے اہستپالوں میں مریضوں کے لیے دستیاب جدید سہولیات کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا سرکاری جموں وکشمیر میں صحت نظام کو بہتر بنانے کی خاطر ہر محاذ پر کام کررہی ہے تاکہ ہر ضلع اور سب ضلع اہسپتالوں میں لوگوں کو علاج ومعالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات میسر ہوسکے۔