مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ بھانگوڑ اسمبلی حلقے کے تحت شیام پوکھر علاقے میں مقامی باشندوں نے پنچایت کی رکن کے شوہر اور ترنمول کانگریس کے رہنما محمد صادق لشکر کے خلاف احتجاج کیا.
بھانگوڑ اسمبلی حلقے کے شیام پوکھر میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے شکیب الدین ملا کی قیادت میں پنچایت کی رکن کے شوہر محمد صادق لشکر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی۔
مشتعل ہجوم نے اپنے ہی رہنما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک کو کاٹ دی جس سے آمد و رفت پوری طرح سے متاثر ہو گئی۔ ترنمول کانگریس کے رہنما شکیب الدین نے کہاکہ صادق نے چھوٹے بڑے کاموں کے لیے کٹ منی لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گھر بنوانے کی منظوری کے لیے ایک آدمی سے 20-30 ہزار روپے کٹ لیے۔'
- مزید پڑھیں: کولکاتا: بی جے پی کی ریلی میں سینیئر رہنماؤں کے شامل نہیں ہونے پر سوال
- ممتا بنرجی کا مہنگائی پر وزیر اعظم کو خط، فوری اقدامات کی اپیل
دوسری طرف محمد صادق کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام بے بنیاد ہے۔ احتجاج کرنے والے لوگ ترنمول کانگریس کے نہیں بلکہ انڈین سیکولر فرنٹ کے اراکین ہیں۔'
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کو انڈین سیکولر فرنٹ کے نوشاد صدیقی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔