ETV Bharat / city

انتخابات سے قبل اعتماد سازی کے اقدام لازمی : پی ڈی پی

پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ آج ترال کے دورے پر ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پی ڈی پی انتخابات سے قبل سازگار ماحول کی وکالت کرتی ہے، کیونکہ ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل انتظامیہ نے چاند تاروں کی باتیں کی تھیں اور پنچایتی اداروں کو مضبوط بنانے کی باتیں کہیں، لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے'۔

انتخابات سے قبل اعتماد سازی کے اقدام لازمی

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 10:12 PM IST

کشمیر میں پکڑ دھکڑ اور ہراسانی کا ماحول بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کہا ہے کہ 'انتخابات سے بہتر ہے کہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائے، کیونکہ کشمیر کے اندر پکڑ دھکڑ کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور صحافیوں پر ایف آئی آر درج کیے جا رہے ہیں وہ قابل تشویش ہے۔

انتخابات سے قبل اعتماد سازی کے اقدام لازمی

ڈاکٹر ہر بخش سنگھ آج ترال کے دورے پر ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی چاہتی ہے کہ انتخابات سے قبل اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور ایک ایسی فضا قائم کی جائے جس میں لوگ اپنی بات کہ سکیں۔

مزید پڑھیں: ہندوستان نے طالبان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا: دیپک متل

ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے مزید بتایا کہ 'پی ڈی پی انتخابات سے قبل سازگار ماحول کی وکالت کرتی ہے، کیونکہ ڈی ڈی سی انتخابات سے قبل حکومت نے چاند تاروں کی باتیں کی تھیں، پنچایتی اداروں کو مضبوط بنانے کی باتیں کہیں، لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.