شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جمعہ کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے دستی بم حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع کے خان پورہ پل پر سی آر پی ایف پارٹی پر دستی بم پھینکا۔
انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ زور دار دھماکے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔