یوزویندر چہل آئی پی ایل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بنے - Chahal IPL Wickets - CHAHAL IPL WICKETS
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Apr 23, 2024, 7:36 PM IST
راجستھان رائلز کے لیگ اسپنر یوزویندر چہل آئی پی ایل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ چہل نے یہ کارنامہ 153ویں میچ میں انجام دیا ہے۔ چہل کو سب سے پہلے 2011 میں ممبئی انڈینز نے خریدا تھا، لیکن ان کا آئی پی ایل ڈیبیو 2013 میں ہوا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں چہل کو چار اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں ملا تھا۔
اس کے بعد 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے چہل کو خرید لیا اور پھر یہیں سے ان کے آئی پی ایل کیریئر نے نئی اڑان بھری۔ 2014 سے 2021 کے درمیان، چہل نے آر سی بی کے لئے 113 میچ کھیلے، جہاں انھوں نے 22.03 کی اوسط سے 139 وکٹیں حاصل کیں۔ چہل اب بھی آئی پی ایل میں آر سی بی کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔
آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی سے پہلے آر سی بی نے چہل کو ریٹین نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے راجستھان نے چہل کو 6.5 کروڑ روپے میں خریدا لیا۔ چہل 2022 سے راجستھان کے لیے مسلسل کھیل رہے ہیں۔