رونقِ رمضان: روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد - benefits of fasting - BENEFITS OF FASTING
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Mar 22, 2024, 7:25 PM IST
ای ٹی وی بھارت اردو کے خصوصی پروگرام "رونقِ رمضان" کے تحت رمضان اور روزہ سے متعلق مختلف عنوانات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں سرینگر کے مشہور عالمِ دین مفتی اعجازالحسن بانڈے القاسمی صاحب (مہتمم, سبیل الہدیٰ، بیمینہ۔سرینگر۔کشمیر) نے "روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ روزے کے جسمانی فوائد تو ہیں ہی ساتھ میں روحانی فوائد بھی ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کردیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْن تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو، تاتم برائیوں سے بچ سکو۔ روزے جہاں انسان کی روحانی ترقی کا باعث ہیں وہاں جسمانی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں۔بظاہر کم کھانا اور پینا جسمانی کمزوری پیدا کرتا ہے لیکن ایک معین وقت اور ایام معدودات میں کھانے پر کنٹرول انسانی صحت پر غیر معمولی مثبت اثرات پیدا کرتا ہے۔
روزہ کے طبی فوائد کی تفصیلات اطباء حضرات اور آج کل کی جدید میڈیکل سائنس دنیا بھر میں بیان کررہی ہے جبکہ آج سے چودہ سو برس قبل حضرت رسول عربی محمد مصطفیٰ ﷺ نے یہ حقیقت ہمارے سامنےکھول کر بیان کردی تھی کہ روزے رکھو تو صحت مند ہوجاؤ گے کیونکہ روزہ زائد گوشت/چربی کو کم کرتا ہے۔