مسافر بس میں خطرناک آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں - bus catches fire - BUS CATCHES FIRE

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 2, 2024, 4:35 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ابھان پور کے قریب ہفتہ کی صبح تقریباً 11 بجے پرائیویٹ مسافر بس میں آگ لگ گئی، بس میں 40 افراد سفر کر رہے تھے، جن کو بر وقت بس سے باہر نکال لیا گیا، جس کی وجہ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ مسافر بس جگدل پور سے رائے پور آرہی تھی۔ ابھان پور تھانہ علاقہ سے تقریباً 3 کلومیٹر دور موہن ڈھابہ کے قریب بس میں آگ لگ گئی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ بس میں اے سی پائپ پھٹنے سے لگی ہوگی، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ابھان پور کی پولیس ٹیم اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ اس کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئیں لیکن آگ کی لپٹ اتنی شدید تھی کہ بس مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.