ہاسٹل کے کھلے پڑے واٹر ٹینک میں گر کر سافٹ ویئر انجینئر کی موت - young man die in water sump - YOUNG MAN DIE IN WATER SUMP

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 5:52 PM IST

Updated : Apr 22, 2024, 6:42 PM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقے میں لاپرواہی سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ غور طلب ہو کہ گھر میں پانی کی ٹنکی کھلی چھوڑ دینے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ آر ٹی سی ملازم اکمل سفیان ولد خلیل احمد بھدردری کوٹھا گوڑم ضلع کے یلندو کا رہنے والا تھا۔ وہ کھمم میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کمپنی نے اکمل کو ٹریننگ کے لیے حیدرآباد بھیجا تھا، جہاں علاقے گچی باؤلی کے انجیا نگر میں ایک اپارٹمنٹ میں رہنے کا انتظام کیا گیا تھا۔ صبح جم جانے کے بعد وہ کیلے خرید کر فلیٹ واپس آرہا تھا، جہاں پہلے ہی گھر کے مالک نے پانی کی ٹنکی میں موٹر لگا کر ڈھکن کھلا چھوڑ دیا اور گھر کے اندر چلا گیا۔ اچانک پانی کی ٹنکی میں گرنے سے اکمل کی موت واقع ہوگئی۔

Last Updated : Apr 22, 2024, 6:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.