ETV Bharat / state

آگرہ میں میاں بیوی کے درمیان تمباکو بنا سوتن، رشتہ ٹوٹنے کے دہانے پر - آگرہ

Tobacco Toothpaste آگرہ میں بیوی کے تمباکو والا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کی وجہ سے ازداوجی تعلقات ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ شوہر کی شکایت کے باوجود بیوی تمباکو والا ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چھوڑنے سے باز نہیں آرہی ہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں یہ نہیں چھوڑ سکتی چاہے میرا شوہر مجھے چھوڑ دے۔

tobacco toothpaste
آگرہ میں میاں بیوی کے درمیان تمباکو بنا سوتن، رشتہ ٹوٹنے کے دہانے پر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 4:17 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 4:33 PM IST

آگرہ: میاں بیوی کے درمیان عموماً تھوڑے بہت نوک جھوک عام سی بات ہے، جہیز، ایذا رسانی اور ناجائز تعلقات ہمیشہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنتی ہے، لیکن اگر جھگڑے کیسی ایسے ٹوتھ پیسٹ کی وجہ سے ہو جو تمباکو سے بنی ہو تو تھوڑا حیران کن ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ شہر آگرہ کے تاج نگر میں سامنے آیا ہے جو بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ تاج نگر فیملی کاونسلنگ سینٹر میں میاں بیوی کے درمیان اس جھگڑے کی وجہ سن کر وہاں موجود ہر شخص حیران ہے۔

اس تمباکو والے منجن کا استعمال میاں بیوی کے تعلقات میں سوتن کی مانند بن چکا ہے۔ بیوی دن میں پانچ سے چھ دفعہ تمباکو کا استعمال کرتی ہے۔ شوہر کے روک ٹوک کی وجہ سے بیوی خفا ہوکر اپنے میکے جاکر رہنے لگی ہے۔

معاملہ ضلع آگرہ کے منٹولا تھانہ علاقے کا ہے۔ ایک نوجوان نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کی شادی آٹھ ماہ قبل فتح پور سیکری کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ اسکی بیوی دو ماہ سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی ہے۔ شوہر کے بلانے پر بھی وہ نہیں آرہی۔ اس پر پولیس نے اس معاملے کو فیملی کونسلنگ سنٹر بھیج دیا۔

پولیس نے میاں بیوی ک مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے غرض سے کاونسلنگ کے لیے بلایا تھا۔ کاونسلنگ کے دوران خاتون نے واضح طور پر کہہ دیا کہ وہ تمباکو والا منجن کا استعمال کرنا نہیں چھوڑ سکتی ہے چاہے اس کا شوہر اسے چھوڑ کیوں نہ دے۔ اس واقعہ کو دیکھ کر تاج نگر کی پولیس اور فیملی کونسلر بھی حیران ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے تمباکو مصنوعات کے لیے جی ایس ٹی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا

شوہر نے کاونسلر کو بتایا کہ جب اس کی بیوی شادی کے بعد گھر آئی تو یہ معلوم ہوا کہ وہ تمباکو سے اپنے دانت صاف کرنے کے عادی ہے۔ حالات یہ ہے کہ بیوی دن بھر تمباکو کا استعمال کرتی ہے اور یہ بات شوہر کو بری لگتی ہے۔ جب اس نے بیوی کو ایسا کرنے سے روکا تو اس نے ہنگامہ برپا کردیا۔ بیوی جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے گھر جاکے رہنے لگی ہے۔

کونسلنگ سینٹر میں بیوی نے کونسلر کو بتایا کہ وہ اس منجن کا استمال نہیں چھوڑ سکتی۔ چاہے میرا شوہر مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیں، وہ مجھے چھوڑ بھی سکتا ہے۔ جب دونوں میں صلح نہ ہو سکی تو کاونسلر کی جانب نے اس خاتون کو بہت سمجھایا گیا کہ تمباکو کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے کینسر جیسی مہلک بیماری کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

ان دونوں کو اگلی تاریخ دیتے ہوئے فیملی کاونسلنگ سینٹر کے انچارج ایس آئی اپوروا چودھری نے بتایا کہ کاونسلنگ کے دوران شوہر اور بیوی کی شکایتیں سنی گئیں۔ جس پر دونوں کی شکایات اور رنجشوں کی وجہ سے تعلقات میں آنے والی تلخی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دونوں کو کاؤنسلنگ کی اگلی تاریخ پر بلایا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.