اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ضلع میں خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے گذشتہ 33 سالوں سے عازمین کو ہر سال مفت تربیتی کیمپ منعقد کی جاتی ہے، ہر سال اورنگ آباد کے حاجیوں کے لیے چھ نشستیں تربیتی ہوتی ہیں، جن میں حج کی پوری معلومات فراہم کی جاتی ہے، یہ نشستیں حج کمیٹی آف انڈیا کے تعاون سے کی جاتی ہے۔ جس میں اورنگ آباد ضلع کے علاوہ قریبی اضلاع کے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ اس سال اب تک خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے چار تربیتی نشست مکمل ہو چکی ہے، اور سنیچر وہ اتوار کو دو نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 ہزار ویٹنگ لسٹ والے لوگ بھی اس تربیتی نشست میں آسکتے ہیں، ساتھ ہی ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنے پاسپورٹ سائز فوٹو لائے اور بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائے کیونکہ نشست کے دوران بچوں سے خلل پیدا ہوتا ہے۔
اورنگ آباد ضلع خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کی آخری دو روزہ تربیتی نشستیں حج ہاؤس قلعہ آرک میں 27 اپریل سینچر اور 28 اپریل اتوار کو منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان نشتوں کا آغاز صبح 9:30 بجے سے ہوگا اور مغرب سے قبل اختتام عمل میں آئیگا ۔ 27 اپریل سنیچر کی صبح 9:30 بجے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد خدمات حجاج کمیٹی کے صدر و جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر مدرس الحاج مولانا نسیم الدین مفتاحی کا ابتدائی خطاب ہوگا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مولانا نسیم الدین مفتاحی نے بتایا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ حج کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں، اب تک خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے اورنگ آباد میں چار نشستیں مکمل کی جا چکی ہے۔ پہلی نشست میں حج کی تیاری پر بات کی گئی۔ دوسری نشست میں احرام، عمرہ اور مکّے کی تاریخ کو بیان کیا گیا تھا۔ تیسری نشست میں حج کے پانچ دن تفصیل سے بیان کیے گئے تھے۔ چوتھی نشست میں مدینہ منورہ کی حاضری کا طریقہ اور مدینہ کے تاریخی مقامات کی تفصیلی معلومات دی گئی۔
اورنگ اباد ضلع خدمت حجاج کمیٹی کے کارگذار صدر مرزا رفعت بیگ اور سیکریٹری ڈاکٹر رحیم الدین تیاری سفر سے متعلق عازمین حج کو تفصیلی معلومات دیں گے۔ بعد نماز ظہر احرام و عمرہ کے عنوان پر الحاج ساجد انور کا خطاب ہوگا، اور وہ احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتلائیں گے۔ بعد نماز عصر سوال و جواب کا سلسلہ رہیگا جس میں مولانا نسیم الدین مفتاحی عازمین حج کے سوالات کے جواب دیں گے۔ مغرب سے قبل نشست کا اختتام عمل میں آئیگا ۔ 28 اپریل اتوار کی صبح 9:30 بجے نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔ اس کے بعد کمیٹی کے نائب صدر الحاج سید ارشد انجینئر اور الحاج عزیز قریشی حج کے پانچ دن کے عنوان پر عازمین حج کی تربیت کریں گے۔ بعد ظہر تا عصر مولانا نسیم الدین مفتاحی زیارت مدینہ منورہ کے عنوان پر خطاب فرمائیں گے۔ کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبر مرزا افسر علی بیگ اور عبدالباری پٹیل نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ عازمین حج وقت کے پابندی کے ساتھ نشستوں میں شرکت کریں۔
صدر مولانا نسیم میفتحی نے یہ اپیل کی کہ تمام عازمین اپنے ساتھ شناختی کارڈ ضرور لائیں، اور چھوٹے بچوں کو ہرگز ساتھ نہ لائیں۔ ان دو روزہ تربیتی نشستوں میں اورنگ آباد شہر کے علاوہ ضلع کے تعلقہ جات اور مرہٹواڑہ کے اضلاع کے علاوہ بلڈھانہ اور جلگاؤں کے عازمین بھی شرکت کریں گے۔ بیرونی اضلاع کے عازمین حج کے قیام و طعام کا حج ہاؤس میں مفت انتظام رہیگا۔ عازمین کو صرف اپنے ساتھ اوڑھنے کے لئے چادریں لانا ہے۔ واضح ہو کہ پانچ ہزار نمبر تک ویٹنگ کے تمام عازمین دو روزہ نشستوں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ انہیں تربيتی نشیست کے لئے داخلہ دیا جائیگا، اور اس کے لئے حج ہاؤس میں ہی شناختی کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ ویٹنگ کے عازمین کو اپنے ساتھ ایک فوٹو لانی ہوگی۔