ETV Bharat / state

سیدہ میموریل اسکول کے غریب و نادار بچوں نے بھی منایا یوم اساتذہ - Teachers Day Celebrations

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 8:24 PM IST

ملک بھر میں آج ٹیچرز ڈے کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں میں ٹیچرز ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف تقاریب منعقد کی گئی جس میں ملک کے قابل گذرے اساتذہ کے خدمات کو خراج پیش کیا گیا۔

Saida Memorial School in Bhagalpur
Saida Memorial School in Bhagalpur (Etv bharat)

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع سیدہ میموریل اسکول میں بھی یوم اساتذہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے اساتذہ کی اہمیت پر یاد کی گئی تقریریں اور دیگر پروگرام پیش کیے۔ اس موقع پر شاہینہ- داؤڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری داؤد علی نے اسکول میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام کو اعزاز سے نوازا۔ جس پر اساتذہ کرام نے شاہینہ- داؤد ایجوکیشن ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اساتذہ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام میں شامل لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادیت پرستی کے موجودہ دور میں درس و تدریس کے شعبے میں پروفیشنلزم کے سرایت کر جانے سے بہت نقصان پہنچا ہے۔ کیونکہ تعلیم سے جڑے لوگ بھی اپنے مادی مفادات کو ترجیح دینے لگے ہیں، جس سے اساتذہ اور شاگردوں کے درمیان جو مقدس رشتہ ہوا کرتا تھا وہ پامال ہو رہا ہے۔

یوم اساتذہ کے اس پروگرام میں علاقے کے مشہور وکیل شاہد منظور، سماجی کارکن سید اقبال حسن رومی، اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ آپ کو بتادیں کہ شاہینہ-داؤد ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جا رہے اس اسکول میں علاقے کے غریب و نادار بچوں کو مفت میں تعلیم دی جاتی ہے۔ طلباء کو کتابوں سے لے کر ڈریس و دیگر اشیاء بھی ٹرسٹ کی طرف سے ہی فراہم کی جاتی ہے اور اس اسکول میں فی الحال ڈیڑھ سو سے زائد غریب و نادار بچے زیر تعلیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.