ETV Bharat / state

رمضان کے دوسرے عشرے میں کثرت سے توبہ کریں: مفتی محمد عارف صدیقی - The splendor of Ramadan - THE SPLENDOR OF RAMADAN

Gujarat splendor of Ramadan: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ یعنی عشرۂ رحمت کا اختتام ہو چکا ہے اور دوسرا عشرہ یعنی عشرۂ مغفرت کا آغاز ہو چکا ہے۔ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس میں دوسرے عشرے کی اہمیت و فضیلت کے تعلق سے کالوپور کی شاہی مسجد کے امام مفتی محمد عارف صدیقی نے روشنی ڈالی۔

Repent frequently in the second decade of Ramadan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 4:37 PM IST

رمضان کے دوسرے عشرے میں کثرت سے توبہ کریں: مفتی محمد عارف صدیقی

احمدآباد: رمضان کے دوسرے عشرے میں مسلمانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ کثرت سے توبہ واستغفار کریں۔ اس تعلق سے محمد عارف صدیقی نے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے جو خصوصاً زندگی کے پہلے مرحلے میں اشد ضروری ہے۔ دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے جو زندگی کے دوسرے مرحلے کے لیے کارآمد ہے کہ اس کی وجہ سے قبر میں راحت ملے گی اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے جو زندگی کے تیسری مرحلے میں کارآمد ہے۔ ماہ رمضان مغفرت کا وہ عظیم مہینہ ہے کہ جو شخص اس کو پانے کے بعد بھی مغفرت سے محروم رہ گیا وہ انتہائی بدقسمت اور حرماں نصیب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ دوسرے عشرے میں خاص طور سے لوگوں کو نماز کا اہتمام کرنا چاہیے، تراویح کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ ایک فرض ادا کرو اس کے بدلے 70 گنا ثواب آپ کو حاصل ہوگا۔ ایک سنت ادا کرو اور 70 فرض کا بدلہ آپ کو ثواب ملے گا۔ پھر بھی انسان غفلت میں رہتا ہے اور گناہ کرتا ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ جو رمضان المبارک کا مہینہ ہوتا ہے یہ گناہوں سے توبہ کرنے کا مہینہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراب پینے والا شراب سے توبہ کر لے۔ کچھ بھی گناہ کرنے والا اپنے گناہوں سے توبہ کر لے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھ رہے ہیں، انہیں نماز پڑھنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ انسان کی روح جب بیمار ہو جاتی ہے تو اسے اچھی چیز بھی خراب لگتی ہے۔ قرآن پڑھنا، روزہ رکھنا اسے اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر بندے کی روح بیمار ہو جائے گی تو ساری چیزیں خرابی کی طرف متوجہ ہوتی نظر آئے گی۔ اس لیے اس سے توبہ کریں اور اپنی روح کو تندرست بنائیں۔ اوقات کو نماز و عبادات میں گزاریں۔ برائیوں سے پرہیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.