ETV Bharat / state

راجیو گوڑا، منصور علی خان اور سومیا ریڈی نے بنگلور لوک سبھا سیٹوں کے لیے نامزدگی داخل کی - Congress Candidates File Nomination - CONGRESS CANDIDATES FILE NOMINATION

Prominent Leaders Extend Support as Candidates: راجیو گوڑا، منصور علی خان، اور سومیا ریڈی نے بنگلور لوک سبھا سیٹوں کے لیے نامزدگی کے پرچہ جات داخل کیے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کانگریس پارٹی کے سینیئر قائدین اور دیگر لیڈران شریک تھے۔ اس طرح بنگلورو میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر ممتاز رہنماؤں نے حمایت کا اعلان کیا۔

Prominent Leaders Extend Support as Candidates Submit Nomination Papers in Bangaluru Rajeev Gowda, Mansoor Ali Khan, and Sowmya Reddy File Nominations for Bangalore Lok Sabha Seats

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 12:55 PM IST

بنگلور: پروفیسر راجیو گوڑا نے بنگلور کے ضلع کلکٹر کے دفتر میں بنگلور شمالی لوک سبھا حلقہ کے لیے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ وزیر کرشنا بائرے گوڑا، وزیر بیرتی سریش، ایم ایل اے اے سی سرینواس اور ضلع کانگریس صدر عبدالواجد بھی تھے۔ بنگلور سنٹرل لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار منصور علی خان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری، کرناٹک انچارج سرجے والا، ایم ایل اے ارشد رضوان، ودھان پریشد کے گورنمنٹ چیف وہپ سلیم احمد، اور دیگر سرکردہ لیڈران ان کی حمایت کے لیے موجود تھے۔ منصور علی خان نے ایم ایل اے، کانگریس لیڈروں، پارٹی کارکنوں اور ووٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلور سینٹرل حلقے سے منصور علی خان کی جیت یقینی ہے، مسلم لیجسلیچرز - Mansoor Ali Khan

سومیا ریڈی نے بنگلور جنوبی پارلیمانی حلقہ کے لیے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس موقع پر سری ڈی کے شیوکمار، سری راملنگا ریڈی، اور سری ایم کرشنپا جیسے قائدین موجود تھے، جنہوں نے بنگلورو ساؤتھ میں خوشحالی لانے کی ان کی کوششوں کے لیے اجتماعی حمایت کا مظاہرہ کیا۔ کانگریس کے تینوں امیدواروں نے بنگلورو کے تینوں پارلیمانی حلقوں کے مستقبل کی تشکیل میں ترقی، اتحاد اور عوام کی خدمت کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ بنگلورو 26 اپریل 2024 کو تین متنوع امیدواروں کے ساتھ سخت لوک سبھا مقابلے کی تیاری کر رہا ہے، بنگلور میں انتخابی جنگ کے لیے کانگریس پارٹی کی طرف سے بنگلور شمالی حلقہ سے راجیو گوڑا، بنگلور سنٹرل حلقہ سے منصور علی خان، اور بنگلور جنوبی حلقہ سے سومیا ریڈی، میدان میں اترے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.