اجمیر: حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی چھٹی شریف کے خصوصی موقع پر مرکز میںبی جے پی کی قیادت والی حکومت بننے کے بعد قومی صوفی اسلامک بورڈ کے وفد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی ۔
ملک کی نئی مودی حکومت کے حق میں دعا کی گئی اور نیشنل صوفی اسلامک بورڈ کے وفد نے اجمیر شریف درگاہ پہنچ کر حضرت خواجہ غریب نعت رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پھول پیش کر شکر ادا کیا۔ وفد کے سربراہ صوفی اسلامک بورڈ کے قومی صدر منصور خان اور پنجاب ریاست کے صدر صوفی راج جین نے یہ چادر پیش کی۔
درگاہ کے خادم اور راجستان صوفی اسلامک بورڈ کے چیئرمین سید غفار فریدی نے اس وفد کے خواجہ صاحب کے دربار میں چادر پوشی کروائی اور وفد میں ائے مہمانوں کی دستار بندی کر انہیں تبرک پیش کیا, قومی صدر منصور خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملک کے نئے وزیراعظم اور حکومت کی تشکیل ہونے کے بعد حضرت خواجہ غریب نواز کا وہ شکرانہ ادا کرنے آئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن قدسیہ نذیر کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری
انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت کے حق میں خیر سلامتی کی دعا کر رہے ہیں۔صوفی اسلامک بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی اس چادر کے وقت خادم سید غفار فریدی نے ملک ہندوستان اور وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں خصوصی دعا بھی کی۔