ETV Bharat / state

اورنگ آباد آر ٹی او انتظامیہ کے خلاف احتجاج - Protest against Aurangabad RTO

اپنے مختلف مطالبات پر بھارتی وہن خریدی و وکری سنگھٹنا کی جانب ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک ریلی نکال کر آر ٹی او دفتر پر احتجاج کیا گیا اور ایک میمورنڈم متعلقہ انتظامیہ کے سپرد کیا گیا۔ ’اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو آٹھ دنوں بعد ملک بھر میں چکا جام احتجاج کیا جائے گا‘ یہ انتباہ تنظیم کے ریاستی صدر عارف خان نے حکومت کو دیا ہے۔

اورنگ آباد آر ٹی او انتظامیہ کے خلاف احتجاج
اورنگ آباد آر ٹی او انتظامیہ کے خلاف احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 1:41 PM IST

اورنگ آباد : مہاراشٹرا کے اورنگ آباد ریجنل ٹرانسپورٹ دفتر (آر ٹی او) میں احتجاج سے قبل بھارتیہ وہن خریدی و وکری سنگھٹنا کی جانب سے ایک پروگرام شہر کے چکل تھانہ علاقے میں رکھا گیا، جہاں تنظیم کی ریاستی صدر نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں آر ٹی او کے جملہ 54 دفاتر ہیں، مگر بیشتر دفاتر میں آر ٹی او کا عہدہ خالی پڑا ہے، یہی حال اورنگ آباد آر ٹی او آفس کا بھی ہے، جہاں گزشتہ مارچ مہینے سے یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔

اورنگ آباد آر ٹی او انتظامیہ کے خلاف احتجاج (ETV Bharat)

ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ چھوٹی موٹی گاڑیاں خرید کر اسے فروخت کرتے ہیں، مگر آر ٹی او دفاتر میں دستخط کے لیے اعلی افسران نہ ہونے کے سبب ان لوگوں کی خریدی کی گئی گاڑیوں کے اونرز ٹرانسفر کرنے میں ان لوگوں کو دقتوں کا سامنا ہے، اور وقت پر گاڑیوں کے کاغذات نہ ملنے سے ان لوگوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے، جبکہ اس کاروبار سے ہزاروں افراد جڑے ہیں، اور ہزاروں خاندانوں پر فاقہ کشی کی نوبت آرہی ہے، دوسرا یہ کہ نام ٹرانسفر کرنے کے لیے صرف پرمٹ والی گاڑیوں کے مالکان کو آر ٹی او کے سامنے حاضر رہنا لازمی ہوتا ہے، مگر ان دفاتر میں نان پرمٹ گاڑیوں کے مالکان کو بھی بیفور می کی شرط لاگو کی جا رہی ہے۔

جو ان لوگوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ آر ٹی او دفاتر میں خالی عہدوں پر افسران کے تقررات کیے جائیں، گاڑی نام پر ٹرانسفر کرنے کے بعد گاڑیوں کے کاغذات جلد از جلد درخواست گزار کے سپرد کیے جائیں، بیفور وی کی شرط ختم کی جائے اور آر سی بک راز درخواست گزار کے سپرد کی جائے، عارف خان کے مطابق ان مطالبات پر آر ٹی او دفتر پر مظاہرہ کیا گیا، اور ایک میمورنڈم متعلقہ انتظامیہ کو سپرد کیا گیا، اس سنگھٹن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات فوری پورے نہ کیے گئے، تو آئندہ ایک ہفتے بعد ملک بھر میں وہ لوگ چکہ جام اندولن کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.