ممبئی: ممبئی پولیس کے صدر دفتر کے عقب میں پارکنگ اسٹینڈ پر ان دنوں پارکنگ مافیاؤں کا قبضہ ہے۔حالانکہ محکمۂ بی ایم سی نے اس پارکنگ اسٹینڈ کو مفت رکھا ہے۔ باوجود اس کے پارکنگ مافیا یہاں پارک کی گئی گاڑیوں سے پارکنگ کے نام پر غیر قانونی طریقہ سے وصولی کرتے ہیں۔ محکمۂ بی ایم سی نے یہاں مفت پارکنگ کے بورڈ بھی لگا رکھے ہیں۔ حالانکہ بورڈ پر بی ایم سی کی اس نوٹس کو پھاڑنے کی بھی کوشش کی گئی ہے تاکہ عوام کو اس بارے میں پتہ نہ چل سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
ممبئی: نوپارکنگ زون میں گاڑیاں لیکن کوئی کارروائی نہیں، آخر ماجرا کیا ہے؟
حال ہی میں ممبئی کے آزاد میدان پولیس تھانہ نے یہاں سرگرم پارکنگ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ باوجود اس کے یہاں آج بھی پارکنگ کے نام پر غیر قانونی طریقہ سے وصولی کرنے والے سرگرم ہیں۔ ہم نے جب یہاں کا جائزہ لیا تو کئی پارکنگ مافیا خود کو چھپاتے نظر آئے۔
اس سے قبل پارکنگ کے ٹیڑھے پہیوں کا راز ای ٹی وی بھارت نے فاش کیا تھا جب ممبئی کی ان سڑکوں پر بے جھجھک گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں۔ اور ٹریفک محکمہ نے پوری طرح سے آنکھیں بند کر رکھا تھا۔ وہ گاڑیاں ان ہی پارکنگ مافیاؤں کے ذریعہ کھڑی کی جاتی تھیں۔ جس کے پہیے ٹیڑھے کر دیے جاتے تھے تاکہ کارروائی کرنے والا ٹریفک محکمہ یہ سمجھ سکے کہ یہ پارکنگ ان مافیاؤں کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس لیے وہ کارروائی نہیں کرتے تھے۔