ETV Bharat / state

ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے، نوشاد صدیقی

Naushad Siddiqui Target Mamata کولکاتا کے انڈور اسٹیڈیم میں انڈین سیکولر فرنٹ(آئی ایس ایف) کے یوم تاسیس کے موقع پر رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے عدالت کے حکم کے بعد نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں صرف 20 لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے
ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 5:04 PM IST

ہماری لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے

کولکاتا:آئی ایس ایف کے صدر اور رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ڈائمنڈ ہاربر سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ابھیشیک بنرجی کو ڈائمنڈ ہاربر میں شکست دے کر کالی گھاٹ بھیجا جائے گا ۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہا کہ ہم مغربی بنگال میں بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔اس لڑائی میں بنگال کی عوام ہمارے ساتھ ہے۔2026 اسمبلی انتخابات میں وزیراعلی کو شکست دی جائے گی تا کہ وہ نبنو سے کالی گھاٹ جا سکے۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ہم متبادل سیاست کی تلاش میں ہیں۔ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے رنگ بدلنے سے صحت کے نظام میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔اس کے لئے کام کرنا پڑے گا۔

انہوں نے تقرری امتحان کے دوران ویڈیو گرافی کا مطالبہ کیا۔ ہم سماجی نظام کو بدلنے کے لیے سیاست میں آئے، ہمارا مقصد اقتدار پر قبضہ نہیں ہے بلکہ ریاست کو بدعنوانی سے پاک بنانا ہےعام لوگوں کے لئے نوکری حاصل کرنے کی راہ کو مزید آسان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام مشاعرہ جشن جمہوریت کا انعقاد

ان کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کےغصے کو بیلٹ باکس میں بدلنا چاہیے۔ یہ جلسہ وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے منعقد کرنے کا منصوبہ تھا۔ لیکن عدالت کی جانب سے اجازت نہیں ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.