ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسیٹی نے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کا رزلٹ جاری کردیا - Magadh University released result

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 3:39 PM IST

Magadh University released result of PhD entrance exam مگدھ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ 2021 کا امتحان گزشتہ برس 20 دسمبر 2023 کو ہوا تھا۔ اب پاس ہوئے طلباء و طالبات کو وائوا' زبانی امتحان' کی تاریخ کا انتظار ہے۔ کیونکہ پہلے ہی سے سیشن میں تاخیر ہوچکی ہے۔

گیا: مگدھ یونیورسیٹی نے پی ایچ ڈی داخلہ امتحان کا رزلٹ جاری کردیا ہے

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیامیں واقع مگدھ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا رزلٹ جاری کر دیا ہے۔ سبھی شعبوں کے لیے گزشتہ 20 دسمبر 2023 کو امتحان ہوا تھا۔ اس میں اردو شعبہ بھی شامل ہے اور اس شعبہ سے امتحان میں شرکت کے لیے کل 73 امیدواروں نے فارم پر کیا تھا٫ تاہم کامیاب ہونے والوں کی تعداد 43 ہے۔ بقیہ 30 میں زیادہ تر امتحان سے غیر حاضر رہے تھے اور کچھ فیل بھی ہوئے ہیں۔ رزلٹ جاری ہونے کے بعد پاس ہوئے طلباء و طالبات کو زبانی امتحان ' وائوا ' کا اب انتظار ہے۔

کیونکہ اسکے رزلٹ کے بعد ہی رجسٹریشن کے لئے منظوری ملے گی۔ مگدھ یونیورسٹی نے ابھی وائوا کے لیے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم امید ہے کہ اس ماہ کے آخر تک نوٹیفیکشن جاری کر دیا جائے گا۔ شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ انور نے بتایا کہ ان کے شعبے کی طرف سے وائوا امتحان کے لیے تیاری کر لی گئی ہے۔ انتظار صرف یونیورسٹی کی جانب سے تاریخ متعین ہونے کی۔ توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک تاریخ کا اعلان ہوجائے گا۔ وائوا امتحان کے بعد ہی رجسٹریشن ہوگا اور پھر اسکے بعد 6 ماہ کا کورس ورک ہوگا۔ کورس ورک مکمل ہونے کے بعد امتحان ہوگا اور اس میں کامیاب امیدوار ریسرچ کریں گے۔

واضح ہوکہ 2021 میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ ہونا تھا۔ لیکن دو برسوں تک امتحان زیر التوا رہا اور پھر 2023 میں امتحان ہوا۔ مگدھ یونیورسیٹی میں پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ اہلیت ٹیسٹ کے ساتھ کئی مراحل گزرنے کے بعد ہی داخلہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.