ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ - JK Assembly Election 2024

عمر نے کہا کہ ہم بی جے پی سے اور کسی چیز کی توقع نہیں کر سکتے۔ پارٹی نے یہاں پچھلے چھ سال ضائع کیے ہیں۔ ان سالوں میں جموں میں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن بی جے پی تین خاندانوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ
بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2024, 5:20 PM IST

Updated : Sep 19, 2024, 10:10 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عبداللہ سمیت تین خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ (Video Source: ETV Bharat)

بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تین خاندانوں کو نشانہ بنایا کیونکہ ان کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لیے اور کچھ نہیں ہے۔

عمر نے کہا کہ ہم بی جے پی سے اور کسی چیز کی توقع نہیں کر سکتے۔ پارٹی نے یہاں پچھلے چھ سال ضائع کیے ہیں۔ ان سالوں میں جموں میں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن بی جے پی تین خاندانوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کبھی کسی سوال کا جواب نہیں دیا، لیکن ’’ہم کہیں چھپے نہیں ہیں۔

سال 2014 کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 اگست کوانتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ کمیشن کے مطابق یہاں 3 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 18 ستمبر (24 نشستوں)، دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر (26 نشستوں) اور تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر (40 نشستوں) کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں 90 نشستیں ہیں، جن میں سے 74 نشستیں جنرل زمرے کے لیے، 7 نشستیں درج فہرست ذات کے لیے اور 9 نشستیں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں۔

بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں بدھ کو 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان نشستوں پر تقریباً 61.3 فیصد ووٹنگ ہوئی جو کہ گزشتہ سات انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔ اب تمام سیاسی جماعتیں دوسرے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Sep 19, 2024, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.