ETV Bharat / state

ماریشس میں ملے گی ملازمت، 22 جون تک دیں درخواست - Job Opportunity Unemployed People

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 6:45 PM IST

بیرون ملک میں نوکری کے لیے محکمہ لیبر وسائل کے توسط سے بحالی کا موقع دیا گیا ہے۔ کک اور آٹومیٹیڈ مشین چلانے والے نوجوانوں کے لیے یہ ویکنسی ہے۔ اہل اور خواہشمند امیدواروں سے درخواست مانگی گئی ہیں

ماریشس میں ملے گی ملازمت، 22 جون تک دیں درخواست
ماریشس میں ملے گی ملازمت، 22 جون تک دیں درخواست (etv bharat)

گیا: بہار کے نوجوانوں کوبیرون ملک میں کام کرنے کا سنہرا موقع دیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کے اس خواب کو بہار حکومت کے لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ کی پہل اور نگرانی میں پورا کیا جائے گا۔ بہار اسٹیٹ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کی جانب سے بیرون ملک کام کرنے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے بحالی لائی گئی ہے۔ بحالی ماریشس ملک کے لیے ہو گی۔

اس میں 25 سال یا اس سے زیادہ عمر کے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ شرائط میں ایک یہ بھی شرط شامل ہے کہ امیدوار طبی طور سے مکمل طور پر فٹ ہوں۔ انگریزی بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت ہو۔ بحالی دو شعبہ کے لیے ہے۔ پہلی کک' باورچی ' کی اور دوسرا ٹیکنشین کے لیے ہے۔ کُک کو تندور میں کھانا پکانے کی مہارت ہو، جبکہ دوسرے کو آٹومیٹک مشین پر کام کرنے کا تجربہ ہو

ان عہدوں پر ہوگی بحالی
اس حوالے سے محکمہ ایمپلائمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ بحالی انڈین کک اور آٹو میٹڈ سیونگ مشین آپریٹر کےعہدے کے لیے ہونی ہے۔ انڈین کک عہدے کے لیے امیدواروں کو تندور میں کھانا بنانے کی جانکاری ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے انہیں وہاں روپے کے طور پر 15 ہزار ایم یو دیا جائے گا، ہفتے میں ایک دن کی تعطیل ہوگی اور دیگر سہولت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیونگ مشین آپریٹر عہدے کے لیے امیدوار کے پاس مشین چلانے کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ منتخب ہونے پر 16500 ایم یو اور دیگر سہولیات وغیرہ کے طور پردو ہزار ایم یو آر کے ساتھ رہنے کی سہولت دی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:بے روزگاری عروج پر لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، سروے میں دعوی

اس سلسلے میں ریجنل ایمپلائمنٹ گیا افسر آکرتی کماری کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ اہل امیدوار ریجنل ایمپلائمنٹ ایکسچینج سینٹرل میں آکر 22 جون تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست دینے کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو، بائیو ڈیٹا، اصل سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی اور تجربہ سرٹیفیکٹ وغیرہ جمع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سنہری موقع ہے۔ واضح ہوکہ گیا میں بڑی تعداد میں مسلم نوجوان ککنگ سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ گیا میں چھوٹے چھوٹے ریسٹوراں میں کام کرتے ہیں۔ وہ اچھی ملازمت کی تلاش میں ہیں تو انکے لیے یہ سنہری موقع ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.