ETV Bharat / state

آتشزدگی واقعات پر قابو پانے کے لیے بیداری ضروری - Gaya Fire Department Reaction - GAYA FIRE DEPARTMENT REACTION

Gaya Fire Department Reaction: گیا ضلع فائر آفیسر نے کہا کہ گرمی میں آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ گیا میں اس بار دیکھا گیا ہے کہ بجلی کے خستہ حال تاروں کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ لگنے کے زیادہ واقعات پیش آئے اور اس وجہ سے بڑا نقصان بھی ہواہے۔

آتشزدگی واقعات پر قابو پانے کے لیے بیداری ضروری
آتشزدگی واقعات پر قابو پانے کے لیے بیداری ضروری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 8:34 PM IST

آتشزدگی واقعات پر قابو پانے کے لیے بیداری ضروری (etv bharat)

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں موسم گرما میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافے ہو جاتے ہیں۔ اس بار 2024 میں صرف اپریل ماہ میں 50 سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر واقعات محکمہ بجلی کے خستہ حال تاروں اور بجلی کے دیگر آلات کی وجہ کر پیش آیا۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھروں میں بھی آگ لگی ہے۔

2024 کے اپریل اور مئی ماہ میں آگ لگنے کے واقعات جھگی جھونپڑی اور کشادہ محلے اور شہر کے تجارتی علاقے سمیت گاؤں میں لگی ربی فصل وغیرہ میں پیش آئے ہیں۔ ان دونوں ماہ میں 100 سے زیادہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ان واقعات میں کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ساتھ ہی مانپور گیا کے کمال پور گاوں میں آگ لگنے کے ایک واقعہ میں ایک خاتون کی جان بھی گئی، جبکہ متعدد مقامات پر کئی مویشی بھی آگ لگی کے واقعہ میں جل کر ہلاک ہوئے ہیں۔

حالانکہ آگ لگنے کے واقعات کے پیش نظر ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن متحرک ہے اور محدود وسائل میں بہتر کام کرنے کی تیاری کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ حالانکہ یہ دعوی مضحکہ خیز بھی معلوم ہوتا ہے کیونکہ 52 لاکھ آبادی والے ضلع میں محض 33 گاڑیاں ہیں، ان میں 18 چھوٹی گاڑیاں ہیں جو چار سو لیٹر کی صلاحیت والی ہیں۔ جبکہ بقیہ گاڑی بڑی ہیں۔ ضلع میں صرف ایک فائر ایمبولینس گاڑی ہےجبکہ انکی تعداد کم ازکم 5 ہونی چاہیے تھی

  • پچاس لاکھ آبادی پر 33 گاڑی

گیا ضلع کا پورا رقبہ کل 4,976 کلومیٹر ہے۔ اس میں 24 بلاکس ہیں۔ اوسطا ہر بلاک میں دو گاڑی کی ضرورت ہے لیکن اتنی تعداد میں گاڑی نہیں ہے۔ کچھ ایسے بھی بلاک ہیں جہاں ایک بھی گاڑی نہیں ہے اور وہاں دوسرے جگہوں سے گاڑی بھیجی جاتی ہے۔ لیکن پھر بھی جتنی تعداد گاڑیوں کی ہے، اسی میں آگ لگنے کے واقعات سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ البتہ یہ کہ دور دراز علاقوں میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچ پاتی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ نقصنات کا سامنا ہوتا ہے

  • آگ لگنے سے بچیں اور کریں یہ کام

محکمہ فائر کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس حوالے ضلع فائر آفیسر دیویندر کمار ورما نے بتایا کہ ضلع میں بیداری مہم بھی چلائی گئی ہے اور جاری بھی ہے۔ آگ لگی کے واقعات کو روکنے کے لیے لوگوں کو اگاہ کیا گیا ہے کہ آگ لگنے پر وہ کس طرح حالات پر قابو پا سکتے ہیں۔ ضلع فائر افیسر نے کہا کہ ہر گھر میں گیس سلنڈر ہے ایسی صورتحال میں ہر گھر میں آگ بجھانے کے' چھوٹے سلنڈر' چار لیڈر کے ضرور ہونے چاہیے، گھر میں ہروقت دو بالٹی کچن کے آس پاس ہونے چاہیے.

  • ڈی ایم نے دی ہے ہدایت

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع پال ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ بھی حساس ہے۔ خود ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے اس حوالے جائزہ میٹنگ بھی کرچکے ہیں۔ انکی ہدایت کی روشنی میں شہر گیا ، بودھ گیا، شیرگھاٹی اور دیگر علاقوں میں واقع ہوٹل، ریزاٹ،شاپنگ مال اور بڑے تجارتی علاقوں کی جانچ کرائی گئی تھی کہ کہاں پر کمیاں ہیں جنہیں دور کیا جائے، اس دوران جہاں کمی تھی ان اداروں کے مالکان سے وہ پوری بھی کرائی گئی ہے.

  • پانچ منٹ گاڑی روانہ ہوجاتی ہے

اطلاع ملنے کے فوری بعد محکمہ فائر کی گاڑیاں جائے وقوعہ کے لیے نکل جاتی ہیں تاہم جام اور سنگین راستوں کی وجہ کر کبھی کبھار کچھ تاخیر ضرور ہوتی ہے۔ دویندر کمار ورما نے کہاکہ ہر کسی کے پاس محکمہ فائر کے دفتر کا نمبر ہونا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: صرف فلموں میں دیکھا ہوگا سانپ کا ڈانس، اصلیت میں جب یہ نظارہ دکھا تو ہجوم جمع ہوگیا

ضرورت پڑنے پر ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور یہ نمبر سبھی کے پاس ہونے بھی چاہیے ۔7485805958,0631.2222258.7485805959 انہوں نے بتایاکہ بی ایس این ایل کے صارفین براہ راست 101 پر بھی ڈائل کر سکتے ہیں جبکہ بقیہ سم کارڈ کمپنیوں سے بھی باتیں ہوئی ہیں اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بھی ڈائل نمبر جاری کریں .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.