گلبرگہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی کانگریس نے توقعات کے مطابق نتائج برآمد کرنے میں کامیاب حاصل کی ہے۔کرناٹک کے گلبرگہ سمیت پانچ حلقوں میں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔کانگریس کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کے لئے بڑی محنت کی اس کا پھل بھی ملا اس کے باوجود ہم اپنی منزل تک پہنچ نہیں سکے۔ گلبرگہ ،بیدار ،رائچور،کوپل بلاری ،کل پانچ اضلاع کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
گلبرگہ حلقہ پارلیمان کی بات کی جائے تو یہ حلقہ ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کا حلقہ مناجاتا ہے ۔ 2019 لوک سبھا انتخابات میں یہاں پر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کو شکست ہوئی تھی۔2024 لوک سبھا انتخابات میں ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بیدر ضلع سے کانگریس پارٹی کے ریاستی وزیر اشور کھنڈرے کے فرزند ساگر کھنڈر کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این ڈی اے کو تسیری مرتبہ واضح اکثریت، دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کا دبدبہ برقرار
گلبرگہ حلقہ پارلیمان سے ملک کے سیاسی لیڈران کی نظر تھی ۔ مگر اس بار حیدر آباد کرناٹک سے کل پانچ اضلاع میں کانگریس پارٹی کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔جس سے یہاں کانگریس لیڈران اور کانگریس ورکرس میں خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے امیدوار رادھا کرشنن ڈومنی نے تمام عوامشکر یہ ادا کیا ۔اس جیت کو حیدر آباد کرناٹک کی عوام کی جیت قرار دیا۔
دوسری طرف بیدر لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کے امیدوار مسٹر ساگر کھنڈرے نے 6لاکھ 66ہزار 317ووٹ حاصل کرتے ہوئے تاریخی جیت درج کروائی انہوں نے ایک لاکھ 28ہزار 875ووٹوں سے بی جے پی کہ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کو شکست دی۔