ETV Bharat / state

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد - Hajj training program at AMU

Hajj training program at AMU عازمین حج کی سہولیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں حج کی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا تین سو عازمین حج نے شرکت کی, تقریبا پانچ سو عازمین حج ضلع علیگڑھ سے روانہ ہوں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 6:26 PM IST

Updated : Apr 20, 2024, 6:49 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد

علیگڑھ: حج 2024 کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں۔ جن خوش نصیب افراد کا حج پر جانے کا نمبر آیا ہے وہ حج کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں مختلف مقامات پر عازمین حج کے لئے خصوصی حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کلچرل ایجوکیشن سنٹر کی جانب سےبھی عازمین حج کے لیے حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت ہند کی وزارت برائے اقلیتی امور کی طرف سے حج کے دوران مکہ۔ ہندوستان اور مدینہ کے سابق کوآرڈینیٹر محسن خان نے جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ حج کی تیاری سے متعلق اہم معلومات فراہم کی۔

تربیتی پروگرام میں حج سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کرائی گئیں، حج کا روٹ، عازمین حج کو کہاں اور کتنے دن قیام کرنا ہوگا، حج کے اراکان کو کس طرح ادا کرنا ہوگا، عبادت کیسے کرنی ہوگئی، حج کے دوران کتنا وزن اٹھانا ہے، کتنا سامان لے جا سکتے ہیں۔ کن چیزوں پر پابندی ہے، کہاں لے جانے میں مسئلہ ہو سکتا ہے وغیرہ وغیرہ باتیں بتائی گئیں۔ سوال جواب سیشن میں عازمین حج سے سوالات کے جوابات بھی حاصل کئے۔

حج ٹرینر ڈاکٹر ذوالفقار نے صحافیوں کو بتایا حج کمیٹی آف انڈیا کی حدایت ہے کہ عازمین حج کو حج پر روانہ ہونے سے قبل کم سے کم تین حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنی چاہیے, اے ایم یو کیمپس میں اگلا حج تربیتی کیمپ 28 تاریخ کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں ضلع علیگڑھ سے جانے والے تقریبا 500 عازمین حج کے شرکت کرنے کی عمید ہے۔

پروگرام کے آرگنائزر حاجی توفیق احمد خان نے حج کی تیاری کے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ حج کے دوران دوسرے ملک کے ہندوستانی معاہدے کا قانون، عربی زبان کی پریشانی سے بچنا، حج کے دوران احتیاطی تدابیر، فضائی سفر کی حفاظت اور اس کے حل کے بارے میں بتایا گیا۔ مکہ اور مدینہ میں قیام کے اوقات، احتیاطی تدابیر اور حل، ہوائی اڈے سے زیارت گاہ تک جانے میں مشکلات سے بچنا۔ عازمین حج کو سعودی قانون اور مذہبی قواعد کے مطابق تصویروں اور فلموں کے ذریعے تیار کیا جائے گا جیسے کہ: اس کے ساتھ حج کے دوران جسمانی طور پر تندرست رہنے کے لیے جسمانی صلاحیت کے مطابق ورزش، جسمانی تھکاوٹ سے بچاؤ اور اس کے علاج، حج کے دوران اور اس سے قبل کی جانے والی متوازن غذا، ادویات کا استعمال وغیرہ سینکڑوں اہم نکات پر ماہرین کی طرف سے معلومات فراہم کی گئی۔

توفیق احمد خاں نے بتایا کہ پروگرام میں کینیڈی ہال آڈیٹوریم میں خواتین عازمین حج کے لیے الگ الگ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اور دیہی علاقوں کے بزرگ شہریوں اور کم تعلیم یافتہ عازمین حج کو آسان زبان میں حج کی الگ سے تیاری کرائی جارہی ہے۔ حج تربیتی کیمپ میں خاص طور پر ویکسی نیشن اور مذہبی رسومات کے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس پروگرام کے ذریعے خدمت کے جذبے کے ساتھ پیشگی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ حج کے دوران پیش آنے والے مسائل سے بچا جا سکے۔

Last Updated : Apr 20, 2024, 6:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.