ETV Bharat / state

جونپور: پاکستان کی بیٹی بنی جونپور کی دلہن

جونپور کے بی جے پی کارپوریٹر نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی اپنے پاکستانی رشتہ دار عندلیپ زہری سے طے کی تھی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 2 hours ago

جونپور:- پاکستان کی بیٹی بنی جونپور کی دلہن
جونپور:- پاکستان کی بیٹی بنی جونپور کی دلہن (Etv bharat)

جونپور: دونوں ممالک پاکستان و بھارت کے مابین سرحد کی لکیریں اور دیواریں ہیں لیکن دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں رشتے مسلسل مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، ایک ایسا ہی معاملہ جونپور شہر میں دیکھنے کو ملا ہے جہاں بی جے پی رہنما تحسین شاہد کے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی پاکستان کے لاہور شہر میں عندلیب سے طے ہوئی تھی لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے آخر کار جمعہ کی رات ویڈیو کال کے ذریعے دونوں مولانا نے نکاح پڑھایا، شادی میں سینکڑوں لوگ باراتی بن کر شریک ہوئے وہیں پاکستان کے شہر لاہور میں دلہن کے گھر بھی لوگ شادی میں جمع ہوئے دونوں کا نکاح ہونے کے بعد اب دلہن کی پاکستان سے ویزا ملنے کے بعد رخصتی کا دولہے کو انتظار ہے۔

جونپور: پاکستان کی بیٹی بنی جونپور کی دلہن (Etv bharat)

شہر کے مخدوم شاہ اڈہن رہائشی و بی جے پی کے کارپوریٹر تحسین شاہد نے ایک سال قبل اپنے بڑے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی اپنے رشتہ دار عندلیپ زہرا سے طے کی تھی جو پاکستان کے شہر لاہور کی رہائشی ہیں اور شادی کے لیے ویزا کی درخواست حکومت ہند کو دی تھی شادی کی تاریخ قریب آتے ہی ان کی پریشانی بڑھ گئی اس دوران پاکستان میں لڑکی کی والدہ رانا یاسمین زیدی کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ایسی حالت میں تحسین شاہد نے لاہور اپنی بہن سے گفتگو کر کے آن لائن نکاح کرانے کا فیصلہ لیا اور آخرکار جمعہ کی رات امام باڑہ کلو مرحوم میں تحسین شاہد اپنے ساتھ سینکڑوں باراتیوں کو لیکر پہونچے اور ٹی وی اسکرین پر سبھی کے سامنے آن لائن نکاح کروا دیا۔

وہیں اس نکاح کو پڑھانے کے لیے پہنچے شیعہ عالم دین مولانا محفوظ الحسن خان نے نکاح پڑھانے کے بعد بتایا کہ دین اسلام میں لڑکی کی اجازت ضروری ہے ایسی صورت میں یہ اجازت درکار ہے کہ وہ آن لائن مولانا کو دے یا آف لائن تو دونوں مولانا اکٹھے بیٹھ کر نکاح کرا سکتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بگڑتے ہوئے سیاسی تعلقات کی وجہ سے دونوں طرف کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے دونوں ممالک کے حکمران چاہیں تو اس آگ کو مذاکرات کے ذریعے ٹھنڈا کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے پاکستان دورہ سے لوگوں میں کافی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

شادی کے بعد دولہا محمد عباس حیدر نے بھی اپیل کی ہے کہ جلد ویزا جاری کیا جائے تاکہ لڑکی کی رخصتی جلد ہو سکے۔ شادی میں ضلع کی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے ایم ایل سی برجیش سنگھ پرشو بھی شادی میں موجود تھے۔ سبھی نے دولہے کے والد کو شادی کی مبارکباد دی۔ پاکستان کی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے، اس سے امید ہیکہ دونوں ممالک کے درمیان جلتی آگ ضرور ٹھنڈی ہو جائے گی۔

Last Updated : 2 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.