ETV Bharat / state

اقتدار کا غلط استعمال کررہی ہے بی جےپی، اکھلیش - اکھلیش یادو

Akhilesh Yadav on BJP اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے کسانوں کے صبر کا پیمانہ چھلک چکا ہے۔ کسانوں کو اب بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدے نہیں چاہئے۔ مطالبات پورے ہونے چاہئے۔ کسانوں کو لے کر بی جے پی کے قول و فعل میں ہمیشہ سے تضاد رہا ہے۔ بی جے پی کسان کے مفادات کے بجائے پونجی پتیوں کے مفاد کا تحفظ کررہی ہے۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 10:53 PM IST

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حکومت اقتدار اور تکنیک کا غلط استعمال کررہی ہے۔

یادو نے جاری بیان میں کہا کہ بی جےپی حکومت کسانوں پر ظلم کررہی ہے۔ کسانوں کے مطالبات ماننے کے بجائے ان پر آنسو گیس کے گولے داغ کر لاٹھیاں برسائی جارہی ہے۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ بڑے برے سپنے دکھائے۔ دس ال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی بی جے پی کی مرکزی حکومت نے کسانوں کے لئے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ کسانوں کو سمان ندھی دینے کے بجائے اس کی وصولی شروع کردی۔ کسان کے استعمال کی کھاد، بیج، زرعی آلات، ڈیزل سبھی تو مہنگا ہوا ہے۔ بجلی مہنگی ہے۔ کسان کے اخراجات کے مقابلے فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے۔ایم ایس پی کو لازمی کرنے کا مطالبہ مرکزی حکومت نے ٹھکرا دیا ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے کسانوں کے صبر کا پیمانہ چھلک چکا ہے۔ کسانوں کو اب بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدے نہیں چاہئے۔ مطالبات پورے ہونے چاہئے۔ کسانوں کو لے کر بی جے پی کے قول و فعل میں ہمیشہ سے تضاد رہا ہے۔ بی جے پی کسان کے مفادات کے بجائے پونجی پتیوں کے مفاد کا تحفظ کررہی ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ان کے مطالبات مبنی بر انصاف ہیں۔ کسان ملک کا 'ان داتا' ہے ۔ اناج دینے والوں کی توہین حکومت کو بہت مہنگی پڑے گی۔ ملک کا کسان بی جے پی کو اچھی طرح سے سمجھ چکا ہے۔ کسان اب متحد ہوکر بی جے پی کو سبق سکھائے گا۔سال2024 میں کسان ملک میں تبدیلی لائیں گے اور ملک میں مثبت حکومت بنائیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.