ETV Bharat / sports

وارم اپ میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی جیت - T20 world Cup 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 1:42 PM IST

Warm up Matches ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل کھیلے گئے وارم اپ میچوں میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو اور سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہوگا۔

وارم اپ میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی جیت
وارم اپ میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی جیت (photo icc)

نیویارک: ویسٹ انڈیز کے پورٹ آف اسپن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 55 رنوں سے شکست دے دی۔افغانستان کے 178 رنوں کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 123 رن ہی بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ 34 رن اور جارج مانسے 28 رن بناکر نمایاں اسکورر رہے۔

افغانستان کے گیندبازوں نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا۔کریم جنت اور مجیب الرحمن کو دو۔دو وکٹ ملے۔اس کے علاوہ نوین الحق ،راشد خان،نین گیولہ کھروٹے ،عظمت اللہ عمرزائی اور گلباالدین نائب کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 178 رن بنائے۔گلباالدین نائب نے 30 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 69 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ عظمت اللہ عمرزائی 48 رن بنائے۔اسکاٹ لینڈ کے کرس سولے کو تین وکٹ ملے۔

لوڈھیر میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 41 رنوں سے شکست دے دی۔سری لنکا کے 168 رنوں کے جوا میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 122 رن پر بناکر آل آوٹ ہوگئی۔کارٹس کمفر26 رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ سنیچر کو

سری لنکا کی جانب سے داشن سنائیکا کو چار،مہیش تھیک شینا اور ہسرنگا کو دو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رن بنائے۔انجیلو متھویز 32 رنوں کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.