ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے گیند بازوں پرایک نظر - HATTRICK IN T20 WORLD CUP

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 21, 2024, 2:58 PM IST

Updated : Jun 21, 2024, 3:04 PM IST

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار تین وکٹ لینے والے ساتویں گیندباز بن گئے ہیں۔ کمنز نے 18 ویں اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لینے کے بعد 20 اوور کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے یہ کارنامہ انجام دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے گیند بازوں پرایک نظر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے گیند بازوں پرایک نظر ((IANS PHOTOS))

اینیٹگا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 9واں ایڈیشن امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جمعہ کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ میں ایک بڑا ریکارڈ بنا۔ یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے بنایا تھا۔

انہوں نے بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان سپر 8 میچ میں ہیٹ ٹرک کی ہے۔ اس موقع پر آج ہم آپ کو ان تمام 7 بالرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کی۔

ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے بالرز

  • ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک سابق آسٹریلیائی فاسٹ بالر بریٹ لی نے 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کی تھی۔ انہوں نے 17ویں اوور کی تیسری گیند پر شکیب الحسن (16)، چوتھی گیند پر مشرفی مرتضیٰ (0) اور پانچویں گیند پر آلوک کپالی (0) کا وکٹ حاصل کیا۔
  • آئرلینڈ کے بالر کرٹس کیمپر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں نیدرلینڈ کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹ لے کر ڈبل ہیٹ ٹرک کی، جس کے ساتھ وہ منفرد کارنامہ انجام دینے والے پہلے بالر بن گئے۔ کیمپر نے 10ویں اوور کی دوسری گیند پر کولن ایکرمین (11)، تیسری گیند پر ریان ٹین ڈوشیٹ (0)، چوتھی گیند پر اسکاٹ ایڈورڈز (0) اور پانچویں گیند پر روئیلوف وین ڈیر مروے (0) کو آؤٹ کیا۔
  • سری لنکا کے لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے یہ ہیٹ ٹرک ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کی تھی۔ ہاسرنگا نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر ایڈن مارکرم (19) کو آؤٹ کیا۔ پھر 17ویں اوور کی پہلی گیند پر ٹیمبا باوما (46) اور دوسری گیند پر ڈوین پریٹوریئس (0) کو آؤٹ کیا۔
  • ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے بالر جنوبی افریقہ کے کاگیسو رباڈا ہیں۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ رباڈا نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر کرس ووکس (7)، دوسری گیند پر آئن مورگن (17) اور تیسری گیند پر کرس جارڈن (0) کو آؤٹ کیا تھا۔
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پانچویں ہیٹ ٹرک یو اے ای کے بالر کارتک میپن نے حاصل کیا۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ میاپن نے 15ویں اوور کی چوتھی گیند پر بھانوکا راجا پاکسے (5)، پانچویں گیند پر چارتھ اسالنکا (0) اور چھٹی گیند پر داسن شاناکا (0) کو آؤٹ کیا۔
  • آئرلینڈ کے فاسٹ بالر جوشوا لٹل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چھٹے بالر ہیں۔ انہوں نے 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اس میچ میں لٹل نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر کین ولیمسن (61)، تیسری گیند پر جمی نیشم (0) اور چوتھی گیند پر مچل سینٹنر (0) کو آؤٹ کیا۔
  • آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں بالر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی ہے۔ کمنز نے 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر محمود اللہ (2)، چھٹی گیند پر مہدی حسن (0) اور 20ویں اوور کی پہلی گیند پر توحید ہردیے (40) کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی

Last Updated : Jun 21, 2024, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.