ETV Bharat / sports

ویمنز ایشیا کپ 2024 سے بھارت کی یہ بڑی کھلاڑی باہر - Women Asia Cup 2024 - WOMEN ASIA CUP 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کی آف اسپنر شریانکا پاٹل پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد اب وہ ویمنز ایشیا کپ 2024 سے مکمل طور پر باہر ہو گئی ہیں۔

بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم
بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 5:42 PM IST

حیدرآباد: ویمنز ایشیا کپ 2024 کی میزبانی سری لنکا کر رہا ہے اور بھارت اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کیا ہے لیکن اس نے ایک میچ جیتانے والی کھلاڑی کو کھو بھی دیا ہے۔ دراصل

آف اسپنر شریانکا پاٹل چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں اور ان کی جگہ تنوجا کنور کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنہیں ایشیا کپ 2024 کے بقیہ میچوں میں ٹیم انڈیا کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں آف اسپن شریانکا پاٹل نے 3.2 اوورز میں 4.20 کی اکانومی کے ساتھ 14 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کی تھی۔ ان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے بھارت نے پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو 108 رنز تک محدود کر دیا تھا۔

اس میچ کے دوران دمبولا کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کرتے ہوئے شریانکا کو بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی پر چوٹ لگ گئی اور وہ فریکچر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے انھیں ویمنز ایشیا کپ 2024 سے ہی باہر ہونا پڑا۔

اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی منظوری کے بعد تنوجا کنور کو شریانکا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آج بھارت نے ٹورنمنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں یو اے ای کو 78 رنز سے شکست دے ہی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں یو اے ای صرف 123 رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، دیپتی شرما بنی جیت کی ہیرو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.