ETV Bharat / sports

اولمپکس کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے بھارت ہرممکن کوشش کر رہا ہے: وزیراعظم مودی - PM Modi in US

نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

PM Modi in US
وزیراعظم مودی (Getty & AP Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 23, 2024, 2:58 PM IST

نیویارک: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے نیویارک میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔

لانگ آئی لینڈ کے ناساؤ کولیجیم میں منعقد 'مودی اینڈ یو ایس' نام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ترقی اب بھارت میں عوام کی تحریک بن رہی ہے۔

اس موقع پر پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارت آج مواقع کی سرزمین ہے۔بھارت مواقع کا انتظار نہیں کرتا، بلکہ یہ مواقع پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے ہیں۔ اس کے علاوہ اولمپکس کی میزبانی کی خواہش اس وژنری پالیسی کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ایک شاندار ثقافتی پروگرام کے بعد انڈین کمیونٹی سے کہا، 'کچھ دن پہلے ہی پیرس اولمپکس ختم ہوا ہے۔ لیکن بہت جلد آپ ہندوستان میں بھی اولمپکس دیکھیں گے۔ ہم 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وزیر اعظم مودی نے بھارت میں اولمپکس کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہو۔ اس سے قبل 78ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم نے کہا تھا کہ 'ہندوستان کا خواب 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کرنا ہے اور ہم اس کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کے دوران کہا تھا کہ بھارت کا بڑے پیمانے پر جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کرنے کی صلاحیت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2036 کے اولمپکس کے لیے ہندوستان کی میزبانی کی تجویز کو آئی او سی کے صدر تھامس باخ کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ بھارت کی میزبانی میں آخری بڑا بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس ایونٹ دہلی میں 2010 میں دولت مشترکہ کھیل تھا۔ بھارت نے پیرس اولمپکس کے دوران پانچ کانسی اور ایک چاندی سمیت کل چھ تمغے جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں اولمپکس کی میزبانی کرنا کتنا بڑا چیلنج ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.