ETV Bharat / sports

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو 2-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ تقریباً یقینی کر لی - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئر لینڈ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 0۔2 سے شکست دے کر فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 کے ہاکی مقابلے کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ تقریبا پکی کرلی ہے۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو 2-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ تقریباً یقینی کر لی
ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو 2-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ تقریباً یقینی کر لی ((AP PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 30, 2024, 6:52 PM IST

پیرس: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ۔ گروپ مرحلے کے تیسرے میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو 0۔2سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کر لی ہے۔اگلے میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو صرف شکست سے بچنا ہے۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنی مخالف ٹیم آئر لینڈ کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اس سے قبل ارجنٹائنا کے خلاف ہندوستان کا دوسرا گروپ میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔

اس دن میچ کے پہلے ہاف میں ہی فتح تقریباً یقینی تھی۔ ہندوستان کا پہلا گول 11ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کے ذریعہ ہوا جب ہرمن پریت نے ٹیم کی قیادت کی۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آٹھ منٹ کے بعد پنالٹی کارنر پر ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اولمپک ولیج میں بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کئی کھلاڑی پریشان

میچ میں 0۔2 کی برتری حاصل کرنے کے باوجود ہندوستان کو دوسرے ہاف میں کافی رفتار حاصل کرنے کی ضرورت تھی، خاص طور پر تیسرے کوارٹر میں آئرش نے بیک ٹو بیک پینلٹی کارنر حاصل کیے، جس سے ہندوستانی دفاع پر دباؤ بڑھ گیا، لیکن ہندوستانی دفاع نے دباؤ کو برقرار رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.