ETV Bharat / sports

رشبھ پنت کی 634 دن بعد ریڈ بال کرکٹ میں شاندار واپسی - Rishabh Pant Comeback - RISHABH PANT COMEBACK

بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی ہے۔ یہ رشبھ پنت کی 2022 میں خطرناک سڑک حادثے کے بعد بین الاقوامی ریڈ بال کرکٹ میں پہلی سنچری ہے۔

Rishabh Pant Comeback
رشبھ پنت کی 634 دن بعد ریڈ بال کرکٹ میں شاندار واپسی (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 21, 2024, 4:33 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور سبمن گل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ رشبھ پنت نے اس میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 124 گیندوں میں 100 رنز بنا کر انٹرنیشنل ریڈ بال کرکٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سڑک حادثے کے بعد یہ رشبھ پنت کی پہلی بین الاقوامی سنچری ہے۔ یہی نہیں، حادثے کے بعد پنت کا یہ پہلا بین الاقوامی ریڈ بال میچ ہے۔ سفید جرسی میں اپنے پہلے ہی میچ میں پنت نے بنگلہ دیشی گیند بازوں کو شکست دی اور 124 گیندوں میں 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

تاہم اس کے بعد وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 109 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پنت اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 52 گیندوں میں 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پنت نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے ہی خلاف میرپور میں کھیلا تھا اور اب 634 دنوں کے بعد پنت نے بین الاقوامی ٹیسٹ میں اسی ٹیم خلاف واپسی بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں رشبھ پنت ایک خوفناک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد وہ تقریباً ڈیڑھ سال تک کرکٹ سے دور رہے۔ اس کے بعد ان کے پیر کا آپریشن بھی کیا گیا۔ لیکن انھوں نے سخت محنت کرکے کرکٹ میں واپسی کی۔

پنت نے حادثے کے بعد سب سے پہلے آئی پی ایل میں واپسی کی، اس کے بعد پنت کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم میں منتخب کیا گیا، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنی کارکردگی سے ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے رشبھ پنت نے دلیپ ٹرافی میں نصف سنچری اسکور کرکے سرخ گیند کی کرکٹ میں اپنا دعویٰ پیش کیا تھا۔ جس کے بعد انھیں بنگلہ دیش کے خلاف دھرو جریل کے اوپر پلینگ الیون میں ٹیم میں جگہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رشبھ پنت نے ایم ایس دھونی کے اس ریکارڈ کی برابری کی

جسپریت بمراہ نے بنگلہ دیش کے خلاف چنئی میں تاریخ رقم کر دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.