ڈھاکہ: بنگلہ دہش کے وسنودھرا کنگ ایرنا میں میزبان بنگلہ دیش اور اسرائیلی بربریت کے شکار فلسطین کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2026کوالئفائنگ راونڈ کے گروپ آئی کا اہم میچ کھیلا گیا۔
میزبان بنگلہ دیش اور فلسطین کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے شروعات سے میچ پر گرفت بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے چند حملے کئے گئے مگر مہمان ٹیم کی دفاعی دیوار پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
فلسطین کے کھلاڑیوں نے جوابی حملہ کیا ۔فلسطین کی جانب سے پے در پے حملوں کے سبب میزبان ٹیم دفاعی رخ اختیار کرنے پر مجبور پر گئی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور کوششوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا۔
دوسرے ہاف میں فلطسینی ٹیم کی جانب سے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی مگر فلسطین کے دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2026: ہندوستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر - FIFA World Cup Qualifiers 2026
کھیل کے انجوری ٹائم 92 ویں منٹ پر فلسطین کے کھلاڑی امید مہجنا کو رف کھیل کامظاہرہ کرنے پر ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیکھا گیا۔اس دھچکے کے بعد منٹ بعد ہی میلا زاید ترمانی نے انجوری ٹائم میں گول کرکے نا صرف فلسطین کی جیت دلائی بلکہ کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مین ڈرا میں رسائی کو یقینی بنا دیا۔