ETV Bharat / sports

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں افغانستان نے ہندوستان کوشکست دے دی - Indian Football - INDIAN FOOTBALL

Fifa 2026 World Cup Qualifier گوہاٹی کے اندرا ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں افغانستان نے ہندوستان کو 2۔1 گول سے شکست دے دی ۔اس شکست کے ساتھ ہندوستان کا کوالیفائنگ راونڈ کے اگلے مرحلے میں رسائی کا خواب چکناچور ہوگیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں افغانستان نے ہندوستان کوشکست دے دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 11:24 AM IST

گوہاٹی: فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائر میچ میں سنیل چھتری کے اسٹرائیک کے باوجود ہندوستان کو گھریلو میدان پر افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بین الاقوامی فٹبال میچ میں افغانستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کو اپ سیٹ قرار دیا گیا۔

منگل کی رات کو گوہاٹی کے اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 اے ایف سی کوالیفائر میں ہندوستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

میزبان ہندوستان نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر دباو بنانے کی بھر پور کوشش کی اس میں اسے کامیابی بھی ملی۔ہندوستان کے لیے اپنا 150 واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے چھتری نے میچ کا پہلا گول 38ویں منٹ میں کیا۔

افغانستان کی ٹیم ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ہندوستان کی ٹیم پہلے ہاف کے اختتام تک ایک صفر کی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل 2024 کے مکمل شیڈول کا اعلان، 26 مئی کو چنئی میں فائنل - IPL 2024 Schedule

دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم افغانستان جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم پر دباو بنانے میں کامیاب رہی ۔افغانستان کی جانب سے رحمت اکبری نے 70ویں منٹ اور شریف محمد نے 88ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 2-1 سے جیت لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.