ETV Bharat / sports

ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟ - Champions Trophy 2025 - CHAMPIONS TROPHY 2025

چیمپئن ٹرافی اگلے سال 2025 میں کھیلی جائے گی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ اس چیمپئن ٹرافی میں ہندوستان کے پاکستان جانے کا قطعی طور پر کوئی امکان نہیں ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟
ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟ ((IANS PHOTO))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 2:23 PM IST

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن ہندوستانی ٹیم کا اگلا ہدف چیمپئن ٹرافی ہے۔ہندوستان کسی بھی قیمت پر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنا چاہے گا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ روہت شرما چیمپئن ٹرافی 2025 میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے اور ٹیم انڈیا سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ذرائع نے اے این آئی کو بتایا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے لیے بی سی سی آئی آئی سی سی سے دبئی یا سری لنکا میں میچ منعقد کرانے کو کہے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مقام تبدیل کرنے کی درخواست کے بعد آئی سی سی کیا کارروائی کرتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 17 سال بعد بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ پی سی بی ہندوستان کے تمام وینیوز کو ایک ہی مقام لاہور میں رکھنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

اس سے قبل پی سی بی نے چیمپئن ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس کے بعد سے بھارتی ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ مقرر

آپ کو بتاتے چلیں کہ چیمپئن ٹرافی آئندہ سال فروری میں پی سی بی کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی نے اس کے لیے تقریباً ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ بورڈ پہلے کہہ چکا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم سیاسی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ نہیں کرتی ہے تو پی سی بی ہرجانے کا حقدار ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.