حیدرآباد: گلدستۂ نعت میں مختلف نعت خواں، نعت کا نذرانۂ عقیدت حضور کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پیش کرتے ہیں۔
نبی کے چاہنے والے جہاں بھی ہیں وہ رَحْمَتُ الِلّعالَمِین کی شان میں نعت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کی مشہور نعت ''لم یات نظیرک فی نظرٍ مثل تو نہ شد پیدا جانا ۔ جگ راج کو تاج تورے سر سو ہے تجھ کو شہ دوسرا جانا '' ہے، جس کو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حافظ و قاری ملک محمد اسمعیل علی خان نے اپنی دلکش آواز میں پیش کی ہے۔ اس بہترین نعت کو احمد رضا خان نے لکھا ہے۔
ملک محمد اسمعیل کی آواز میں نعت شریف ملاحظہ کیجیے:
لم یات نظیرک فی نظرٍ مثل تو نہ شد پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورے سر سو ہے تجھ کو شہ دوسرا جانا
البحر علیٰ و الموج طغیٰ من بیکس و طوفاں ہوش ربا
منجدھار میں ہوں بگڑی ہے ہوا موری نیا پار لگا جانا
انا فی عطش و سخاک اتم اے گیسوئے پاک اے ابر کرم
برسن ہارے رم جھم رم جھم دو بوند ادھر بھی گرا جانا
بس خامۂ خام نوائے رضاؔ نہ یہ طرز مری نہ یہ رنگ مرا
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا
لم یات نظیرک فی نظرٍ مثل تو نہ شد پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورے سر سو ہے تجھ کو شہ دوسرا جانا
یہ بھی پڑھیں: