ETV Bharat / literature

گلبرگہ میں جلسہ تہنیت اورتقریب رسم اجرا کا انعقاد - BOOK LAUNCH CEREMONY IN GULBARGA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 12:46 PM IST

گلبرگہ میں واقع خانقاہ فیضان حضرت سید جلال حسینی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب سے جلسہ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر مبین احمد زخم کی مرتب کردہ کتاب ایمان کا رسم اجرا عمل میں آیا

گلبرگہ میں جلسہ تہنیت اورتقریب رسم اجرا کا انعقاد
گلبرگہ میں جلسہ تہنیت اورتقریب رسم اجرا کا انعقاد (etv bharat)

گلبرگہ :ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع خانقاہ فیضان حضرت سید جلال حسینی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب سے جلسہ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسہ کی سرپرستی فضیلت مآب نور المشائخ حضرت سید شاہ خلیل الله حسینی صاحب قبلہ برادر سجاده نشین آستانہ گلسرم و کر کنده شریف نے فرمائی۔

اس موقع پر انجینئر سخی سرمست (برادر سجاده نشین آستانہ اسدالاولیا سگر شریف)، سید ندیم اللہ حسینی (آرکیٹکٹ، کیا ڈلیاب انچارج کے بی این یونیورسٹی)ممتاز شاعر و صحافی مبین احمد زخم، مدیر سہ ماہی چراغ نور، یادگیر کو توصیف نامہ پیش کرتے ہوئے تہنیت کی گئی۔

اس کے علاوہ مبین احمد زخم کی مرتب کردہ کتاب ایمان کا آخری درجہ کا رسم اجرائی تقدس ماب پیر طریقت حضرت خواجہ ضیاء احسن جاگیردار (قبلہ سجاده نشین و متولی آستانہ عالیہ حضرت شیر سوار بسواکلیان )کے ہاتھوں عمل میں آیا۔مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں (قبلہ کامل جامعہ نظامیہ ایم اے عربی، اردو) نے تہنیت پانے والے احباب کہ توصیف نامے پڑھ کر سنائے ۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں عظیم الشان بین ریاستی قرآت قرآن کریم کا مقابلہ

جلسہ کا آغاز حضرت مولانا سید شاه مجتبی حسینی( قبلہ مشیر عالی خواجہ عثمان ہارونی ایجوکیشنل فارسٹ سنگاریڈی) کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ انجینئر سید مصطفی حسینی نعت کا نزرانہ پیش کیا۔ سماجی کارکن حیدر علی باغبان (نائب صدر وقف مشاورتی کمیٹی ضلع گلبر گہ) نے اظہار تشکر کیا اور اس جلسہ کی نظامت يوسف الدین سرمست فیضان لکچررمدنی فارمیسی کالج گلبرکہ کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.