بارہمولہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی سنگل یوز پلاسٹک کے بیگ کے استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ وہیں، آج پالیوشن کنٹرول بورڈ نے فارسٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ مل مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران بارہمولہ کے مختلف بازاروں میں ممنوعہ سنگل یوز پولیتھین ضبط کرکے تلف کر دیا۔
اس چیکنگ کے دوران بارامولہ کے دکانداروں، ریڑی والوں سے پلاسٹک کے پولیتھین ضبط کیے گئے۔ اس دوران ضلع بارہمولہ کے مختلف بازوروں میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی اور دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ دوبارہ ایسے پلاسٹک کے بیگ استعمال نہ کریں۔ اگر کوئی بھی دکاندار ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک کے بیگ کو استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں منشیات کے ایک بڑے ماڈیول کا پردہ فاش، 3 گرفتار
بارہمولہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے انچارج طارق احمد نے کہا کہ اس طرح کی مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی اور ممنوعہ ایس یو پی اور پولیتھین کیری بیگز کے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسی سرگرمیاں کرنے سے باز رہیں۔ پکڑے جانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد ہے۔