ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے یک روزہ دینی کانفرنس - Religious Conference In Sopre - RELIGIOUS CONFERENCE IN SOPRE

Religious Conference In Sopre: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے یک روزہ دینی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کشمیر کے معروف و مشہور علماء دین نے شرکت کی۔

پلوامہ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے یک روزہ دینی کانفرنس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 5:18 PM IST

پلوامہ میں تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے یک روزہ دینی کانفرنس

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لرہ بل کاکاپورہ میں آج تحریک صوت الاولیاء کے بینر تلے یک روزہ دینی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے کئی معروف ومشہور علماء دین نے عوام سے خطاب کیا۔

اجتماع میں تحریک صوت الاولیاء کے سربراہ مولانا عبدل رشید داوودی، فیاض احمد رضوی کے علاوہ کئی دیگر علماء دین نے شرکت کی جب کہ اس پروگرام میں لوگوں نے اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔ علماء دین نے قرآن اور حدیث پر روشنی ڈالی جب کہ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ قرآن اور حدیث کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاڈسرہ ترال میں شرپسند عناصر کی شرانگیزی، زیارت عالیہ اور مسجد کی بے حرمتی

اس سلسلے میں تحریک صوت الاولیاء کے سربراہ مولانا عبدل رشید داوودی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سماج میں پھیل رہی منشیات کے مسئلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف مہم چلانے اور لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کو دین اور احادیث کے مطابق زندگی گزارنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ دین کے مطابق زندگی گزارنے سے ہی کامیانی و کامرانی مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو دین کی تعلیمات سے روشناش کرائیں اور ان کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ وہ منشیات سمیت دیگر غیر ضروری چیزوں سے دور رہ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.