ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پسندوں کا معاون محاصرے کے دوران گرفتار: شوپیان پولیس - OGW Arrested - OGW ARRESTED

OGW Arrested in Shopian جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو تلاشی آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عسکریت پسندوں کا معاون محاصرے کے دوران گرفتار: شوپیان پولیس
عسکریت پسندوں کا معاون محاصرے کے دوران گرفتار: شوپیان پولیس (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 11:21 AM IST

شوپیاں (جموں کشمیر) : پولیس ذرائع کے مطابق، شوپیان پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) 14 بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے ضلع شوپیاں کے چھوٹی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو موبائل فونز اور اے کے 47 کے چھ راؤنڈز برآمد کیے ہیں۔

شوپیاں پولیس نے گرفتار کیے گئے شہری کی شناخت عابد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکنہ چھوٹی پورہ، شوپیاں کے طور پر کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکری معاون کی تحویل سے ضبط شدہ اسلحہ اور فونز کو اس نے اپنی ایک دکان میں چھپا کر رکھا تھا۔ اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے اور پولیس نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس معاون کی گرفتاری کے بعد پولیس عسکریت پسندوں کے اس نیٹورک کو بے نقاب کرنے میں کامیاب رہے گا۔

ادھر، جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی میں مزید چوکسی انجام دی جا رہی ہے جبکہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی مزید کمپنیز جموں کشمیر طلب کی جا رہی ہیں۔ جموں کشمیر پولیس نے رواں برس کے پہلے چار ماہ کے دوران رونما ہوئے عسکری واقعات کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے بر عکس رواں برس پر امن رہا ہے، عسکری اور تشدد کے واقعات میں قابل ذکر حد تک گراوٹ درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں تین عسکریت پسند معاونین گرفتار، پولیس - Militant Module Busted

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.