ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سجاد لون، رویندر رینہ نے پیش کی عمر عبداللہ کو مبارکباد

عمر عبداللہ نے جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر بدھ کو حلف لیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

sajad gani lone and ravinder raina of BJP
رویندر رہنہ (دائیں)، سجاد غنی لون (File Photos)

سرینگر (نیوز ڈیسک): جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے رہنما اور ایم ایل اے ہندوارہ سجاد غنی لون نے پیر کے روز جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ سجاد لون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکبادی کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانچ سال بعد وادی میں عوامی حکومت کی بحالی ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے لکھا، ’’یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک اہم دن ہے۔ پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد عوامی حکمرانی بحال ہو رہی ہے۔‘‘ بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے بھی عمر عبداللہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: ’’میں عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر میں امن کے قیام اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔‘‘

سجاد لون نے ایکس پر لکھا: ’’ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پچھلی اسمبلی ملک کی سب سے زیادہ بااختیار اسمبلی تھی اور آج یہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ بےاختیار ہو چکی ہے۔‘‘ اپنے پیغام میں انہوں نے 5 اگست 2019 کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی بحالی پر زور دیا۔ لون کے مطابق ’’ہمیں امید کرنی چاہیے کہ ہم وہ سب واپس حاصل کریں گے جو 5 اگست 2019 کو ہم سے چھینا گیا اور جو ہمارے جائز حقوق ہیں۔‘‘ لون نے نیشنل کانفرنس اور عمر عبداللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’نیشنل کانفرنس اور عمر کو میری نیک خواہشات اور مبارکباد۔‘‘

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں عمر عبداللہ اور سجاد لون نے شمالی کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم دونوں کو کامیابی نہیں ملی۔ اسمبلی انتخابات میں دونوں نے دو دو نشستوں سے قسمت آزمائی کی۔ جہاں عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل (کی دونوں نشستوں) سے کامیابی حاصل کی، وہیں لون کپوارہ نشست سے ہار گئے تاہم ہندوارہ سے جیت درج کی۔ لون کی جماعت پیپلز کانفرنس کبھی فاروق عبداللہ کی قیادت میں قائم ’’پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن‘‘ کا حصہ تھی، جس کا مقصد جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تھا، تاہم سجاد لون نے پی اے جی ڈی سے جلد ہی کنارہ کشی اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھالیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.