ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ، ہٹ اینڈ رن کیس حل، ملزم گرفتار - Pulwama Hit and run Case Solved - PULWAMA HIT AND RUN CASE SOLVED

Pulwama Police Solves Hit & Run Case پلوامہ پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو محض چار دنوں میں حل کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

پلوامہ، ہٹ اینڈ رن کیس حل ملزم گرفتار
پلوامہ، ہٹ اینڈ رن کیس حل ملزم گرفتار (تصویر: جموں کشمیر پولیس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 12:29 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے ہِٹ اینڈ رَن کیس کو ایک ہفتے کے اندر حل کرتے ہوئے ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پلوامہ پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ نیوہ کو 14 مئی 2024 کو دوپہر قریب تین بجے ایک ہٹ اینڈ رن کیس کے واقعے کی اطلاع ملی جس میں ایک آٹو لوڈ کیرئیر نے 10سالہ کمسن بچی کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔

لوڈ کیرئیر کی ٹکر سے 10 سالہ بچی شدید طور پر زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پلوامہ پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر 90/2023 U/s 279, 337 IPC PS درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ جبکہ زخمی لڑکی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں زیر علاج دم توڑ دیا، جس کے نتیجے میں دفعہ 304-A آئی پی سی کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی۔

تفتیش کے دوران سڑک کے نزدیک نصب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی اور سخت کوششوں کے بعد ملزم ڈرائیور کی شناخت عمران علی میر ولد علی محمد میر، ساکنہ سنجی پورہ بی کے پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ اس کیس میں مہندرا آٹو لوڈ کیریئر زیر رجسٹریشن نمبر JK01AD 9301، کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کی کافی سراہنا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama Road Accident پلوامہ سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.