ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کئی پروجیکٹس کا افتتاح و سنگ بنیاد - وزیراعظم مودی

PM Modi in Jammu وزیراعظم نریندر مودی نے جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں جموں آئی آئی ٹی کے نئے کیمپس سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیا اور کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

PM Modi in Jammu
PM Modi in Jammu
author img

By PTI

Published : Feb 20, 2024, 1:07 PM IST

Updated : Feb 20, 2024, 1:57 PM IST

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے یک روزہ دورے کے لئے جموں پہنچے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم ہوائی اڈے سے سیدھے مولانا آزاد اسٹیڈیم پہنچے۔ مودی کے پہنچنے پر اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں جموں آئی آئی ٹی کے نئے کیمپس کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی مالیت کے کئی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیا اور کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

بتادیں کہ آپ کے دورے کے پیش نظر مندروں کے شہر جموں کی قابل دید زیبائش و آرائش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے استقبال کے لئے شہر بنٹنگز اور ہورڈنگز سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے جس سے شہر ایک تہوار کا نظارہ پیش کر رہا ہے اور وی آئی آئی پیز کی محفوظ اور بلال خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے آئی آئی ٹی جموں، آئی آئی ایم جموں جیسے کئی اہم تعلیمی اداروں کا افتتاح انجام دیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ ایمس جموں کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔ وزیر اعظم نے جموں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت اور جموں میں مشترکہ صارف سہولت پٹرولیم ڈپو کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم مودی جموں و کشمیر میں کئی اہم سڑکوں اور ریل رابطے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

مزید پڑھیں:

پروگرام کے دوران وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے تقریباً 1500 نئے سرکاری بھرتیوں کو تقرری کے آرڈر تقسیم کیا ہے۔ وزیر اعظم ’وکشت بھارت وکشت جموں‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی اور ان سے اس معاملے میں ان لوگوں سے بات چیت کی۔

جموں: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کئی پروجیکٹس کا افتتاح و سنگ بنیاد

Last Updated : Feb 20, 2024, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.