پلوامہ: بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بھٹ نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ شوپیان میں ہونے والے حادثہ کے خلاف سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سابق سرپنچ کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی تلقین کی اور دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر پارلیمانی نشست پر پرامن انتخابات ہوئے جو پاکستان سے برداشت نہیں ہوا اور اس طرح کی کارروائی انہوں نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:
کچھ طاقتیں جمہوری عمل کو کمزور کرنے کے درپے: وحید پرہ - Waheed Parra Casted Vote
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ضلع پلوامہ میں پچھلے پارلیمانی انتخابات میں 5 فیصدی رائے دہی ہوئی تھی جب کہ اس بار عوام نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس بار 30 فیصد سے زیادہ رائے دہی ہوئی، اور عوام نے اس میں خوب بڑھ چڑھ کو رائے دہی کی۔ جو پڑوسی ملک کے لیے برداشت نہیں ہوئی۔ اور اس سے ناکام ہو کر وہ یہاں امن میں خلل انداز ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر بھروسہ ہے کہ وہ ان عناصر کو انجام تک پہنچائیں گے اور ہلاک شدہ سابق سرپنچ کو انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اندیشہ ظاہر کیا کہ پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔